ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » اضافی » آذربائیجان کا مصنوعی بحر الجزائر

آذربائیجان کا مصنوعی بحر الجزائر

آذر بائیجان کو سرکار طور پر جمہوریہ آذر بائیجان کہا جاتا ہے ، یوریشیا کا سب سے زیادہ آبادی رکھنے والاملک ہے ۔ آذر بائیجان کی حکومت کیسپئین سی میں دارالحکومت باکو کے ساحل پر پہاڑوں کے پہاڑ ڈالے گئے تاکہ نئے جزائر تعمیر کئے جائیں۔ ان جزیروں کو ’’خضر آئی لینڈ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ نیا جزیرہ ایک ملک جیسا ہوگا، جو مزید 55جزیروں پر مشتمل ہوگا۔ اس جزیرے کا علیحدہ ہوائی اڈہ ، کشتی رانی کے کلب، اس کے ہزاروں بلاکس میں 800,000سے زائد لوگ رہائش اختیار کر سکیں گے۔

khazarislands

سب سے حیران کن بات یہ کہ اس جزیرے پر آذربائیجان کے نام سے دنیا کا بلند ترین ٹاور بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے 100بلین ڈالرز کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اس منصوبے کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ آذر بائیجان کا ایک کاروباری شخص ابراہیم ابراہیمو2010میں دبئی سے اپنے وطن لوٹ رہا تھا ، سفر کے دوران اسے ایسے کسی جزیرے کی تعمیر کا خیال آیا، اس کے پاس کاپی نہیں تھی ،تو اس نے ٹشو پیپر پر اس کا نقشہ بنا لیا، خیر مزید حیران کن بات یہ کہ اس نے یہ نقشہ ماہرین تعمیرات کو دکھایا تو وہ اس کو بنانے کے لئے راضی ہوگئے۔ اگرچہ سننے میں یہ نا ممکن لگتا ہے لیکن اس پر کام جاری ہے اور امید کی جارہی ہے کہ آنے والے چند برسوں میں یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔

آذربائیجان کا مصنوعی بحر الجزائر Reviewed by on . آذر بائیجان کو سرکار طور پر جمہوریہ آذر بائیجان کہا جاتا ہے ، یوریشیا کا سب سے زیادہ آبادی رکھنے والاملک ہے ۔ آذر بائیجان کی حکومت کیسپئین سی میں دارالحکومت باک آذر بائیجان کو سرکار طور پر جمہوریہ آذر بائیجان کہا جاتا ہے ، یوریشیا کا سب سے زیادہ آبادی رکھنے والاملک ہے ۔ آذر بائیجان کی حکومت کیسپئین سی میں دارالحکومت باک Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top