جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » اہم » آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات:

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات:

آزاد کشمیر کے انتخات پر تمام جماعتوں کی امیدیں جڑی ہوئی ہیں اور سب جماعتوں کی یہ کوشش ہے کہ ان انتخابات میں ان کی جماعت زیادہ سے زیادہ نشستیں اپنے نام کر سکے۔ انتخات سے قبل تمام سیاسی جماعتوں نے جلسوں کا انعقاد کر کے کشمیری عوام کے دل جتنے کی کوشش کی۔ آزاد کشمیر کی کی ٤١ نشستوں پر 423 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔٢١ جولائی کو آزاد کشمیر کی نئی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات پر امن ماحول میں منعقد ہوئے۔ آزاد کشمیر کا نیا حکمران کون بنے گا سب نظریں الیکشن کے نتائج پر تھی۔ یکشن کمیشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 41 میں سے 31 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگئی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے تین تین نشستیں لے کر دوسرے اور پاکستان تحریک انصاف ٢ نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔جبکہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی اور آزاد امیدوار ایک، ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔جبکہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں ووٹوں کا تناسب 65 فیصد سے زائد رہا ۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے جشن منایا۔ بھنگڑے ڈالے اور میٹھائیاں تقسیم کیں۔ جبکہ سیاسی جماعتوں کے اراکان نے مسلم لیگ ن کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات: Reviewed by on . آزاد کشمیر کے انتخات پر تمام جماعتوں کی امیدیں جڑی ہوئی ہیں اور سب جماعتوں کی یہ کوشش ہے کہ ان انتخابات میں ان کی جماعت زیادہ سے زیادہ نشستیں اپنے نام کر سکے۔ ا آزاد کشمیر کے انتخات پر تمام جماعتوں کی امیدیں جڑی ہوئی ہیں اور سب جماعتوں کی یہ کوشش ہے کہ ان انتخابات میں ان کی جماعت زیادہ سے زیادہ نشستیں اپنے نام کر سکے۔ ا Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top