پیر , 23 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » آشا بھوسلے نے پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پارکرلیں

آشا بھوسلے نے پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پارکرلیں

کچھ لوگوں کو تنقید کرنا توبہت آسان لگتا ہے لیکن اگر انہیں انہی کی زبان میں جواب دے دیا جائے تو برا مان جاتے ہیں۔ ایسا ہی مظاہرہ کیا ہے بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے نے جنہوں نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو کتا کہہ دیا۔آشا بھوسلے بھی پاکستان کیخلاف زہراگلنےمیں کسی سے پیچھے نہ رہیں ، اورجب انہیں پاکستانیوں کی جانب سے اپنے بیانات پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تو آشا بھوسلے آپے سے ہی باہر ہو گئیں اور ٹوئٹر پرانہیں کتا قرار دے دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آشا بھوسلے نے لکھا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ بہت سے بدزبان کتے مجھے فالو کر رہے ہیں، ان سب کو ڈیلیٹ کر دیا، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی۔یہ الگ بات ہے کہ جب نازیبا زبان استعمال کرنے پر مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تو آشا نے یو ٹرن لیتے ہوئے کہا کہ میرا اشارہ پاکستانیوں نہیں بلکہ ان تمام افراد کی جانب تھا جو نازیبا الفاظ استعمال کر رہے تھے۔واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے بعد بھارتی فنکار بھی تعصب کا مظاہرہ کرنے میں کسی سے پیچے نہ رہے اور اپنا اصلی رنگ دکھانے لگے۔ شو بز سے تعلق رکھنے والی کئی مشہور و معروف بھارتی شخصیات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر خوب متعصبانہ پیغامات دیے۔

آشا بھوسلے نے پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پارکرلیں Reviewed by on . کچھ لوگوں کو تنقید کرنا توبہت آسان لگتا ہے لیکن اگر انہیں انہی کی زبان میں جواب دے دیا جائے تو برا مان جاتے ہیں۔ ایسا ہی مظاہرہ کیا ہے بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کچھ لوگوں کو تنقید کرنا توبہت آسان لگتا ہے لیکن اگر انہیں انہی کی زبان میں جواب دے دیا جائے تو برا مان جاتے ہیں۔ ایسا ہی مظاہرہ کیا ہے بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top