جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » آٹھ مشہور شخصیات جنہیں ڈپریشن سے نبرد آزما ہونا پڑا

آٹھ مشہور شخصیات جنہیں ڈپریشن سے نبرد آزما ہونا پڑا

ڈپریشن ایک سنگین بیماری ہے۔ یہ انسان کی خوشیوں کو کھا جاتا ہے۔ مشہور ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس سے بچ سکتے ہیں۔ جبکہ عام آدمی سے زیادہ مشہور شخصیات اس بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔یہاں چند معروف شخصیات کا ذکر کیا جا رہا ہے جنہوں نے اپنی ذندگی میں ڈپریشن کا سامنا کیا ہے۔

شاہ رخ خان:
اس بات کا امکان مشکل ہوتا ہے کہ شاہ رخ خان جیسا کامیاب انسان ڈپریشن کا شکار ہو جائے۔ لیکں 2008 میں دئے گئے ایک انٹرویومیں شاہ رخ نے بتایا کہ کندھے میں لگنے والی چوٹ کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئے تھے۔ 2008 میں شوٹنگ کے دوران شاہ رخ کے کندے کا ایک ٹشو ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے وہ یاسیت کا شکار ہو گئے تھے لیکن جلد ہی وہ اس جسمانی اور ذہنی اذیت سے باہر آگئے۔
انجلینا جولی:
انجلینا ایک اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکارہ ہیں۔ انجلینا نے بتایا کہ جب وہ جوان تھیں انکی والدہ کی وفات ہوئی تب وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں۔ وہ ہمیشہ منفی اور اندھیری سوچوں میں مبتلا رہتی تھیں اور ناخوش رہتی تھیں۔
دیپیکا پڈوکون:
دیپیکا نے پہلی بار اسکرین پر اپنے ڈپریشن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ میں قدم جماتے وقت انہوں نے بے چینی اور ڈپریشن کو بہت سہا ہے۔
امیتابھ بچن:
انیس سو چھیانوے میں امیتابھ جب پروڈیوسر بنے تو انکی کمپنی ‘اے-بی-سی-ایل’ اور وہ خود دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گئے تھے۔ تب انہیں ڈپریشن کو برداشت کرنا پڑا۔ لیکن بعد مین وہ بالی وڈ کے سب سے بڑے ستارے کے طور پر ابھرے اور اپنے کیرئر کو دوبارہ کھڑا کیا۔
پرنسس ڈیانا:
پرنسس ڈیانا کو ایک شہزادے کی شریک حیات ہونےکی وجہ سے اکیلے پن کا سامنا کرنا پڑا تھا جس نے انہیں ڈپریشن کے ساتھ ساتھ ایٹنگ ڈس آرڈر کا شکار بنا دیا۔ بی بی سی کے مطابق ان کی نا خوشی اس وقت ٹھیک ہوئی جب ان کی نئی فیملی سے انہیں تھوڑا جذباتی سہارہ ملا۔
جیا خان:
جیا خان اپنے کیرئیر میں ناکامی اور اداکار سورج پنچولی کے ساتھ رشتے کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہوئیں۔
سنجے دت:
سنجے دت کی والدہ کی وفات اور اور پھر اچانک ان کی بیوی کی وفات کے بعد اٹھارہ ماہ جیل کی سزا نے انہیں یاسیت کا شکار بنا دیا تھا۔
لیڈی گاگا:
گلوکارہ لیڈی گاگا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں بے وجہ ہی ڈپریشن کا سامنا کرتا پڑتا تھا۔ اکیلا پن انہیں برداشت نہیں ہوتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ پبلک میں ان کا پاگل پن کھل کر سامنے آتا تھا۔

آٹھ مشہور شخصیات جنہیں ڈپریشن سے نبرد آزما ہونا پڑا Reviewed by on . ڈپریشن ایک سنگین بیماری ہے۔ یہ انسان کی خوشیوں کو کھا جاتا ہے۔ مشہور ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس سے بچ سکتے ہیں۔ جبکہ عام آدمی سے زیادہ مشہور شخصیات اس بیماری ڈپریشن ایک سنگین بیماری ہے۔ یہ انسان کی خوشیوں کو کھا جاتا ہے۔ مشہور ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس سے بچ سکتے ہیں۔ جبکہ عام آدمی سے زیادہ مشہور شخصیات اس بیماری Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top