بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » سائنس و ٹیکنالوجی » اب دل کے دورے سے بچا جا سکے گا – لندن کے ڈاکٹرز کی نئی تکنیک

اب دل کے دورے سے بچا جا سکے گا – لندن کے ڈاکٹرز کی نئی تکنیک

یہ ایک نئی تکنیک ہے جس کا استعمال لندن کے کنگز کالج ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ایک مریض کو بچانے کی آخری کوشش کے طور پر کیا ، 49 سالہ رچرڈ ریچ جن کے دل کے والو خراب تھے جنھیں ڈاکٹر نے اوپن ہارٹ سرجری بتائی ہے، چھوٹے سے غبارے والا یہ آلہ رچرڈ ریچ کے جسم میں دل کے متاثرہ والوو کے پاس نصب کیا گیا ہے۔
160126165615_cardiosolutions_heart_failure_baloon__640x360_cardiosolutions_nocredit

رچرڈ کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا -پیشے سے رچرڈ ایک معمار ہیں،ان کے دل کا ایک والو بند ہو گیا تھا اور خون کے دباؤ کے باعث دل پر زیادہ بوجھ پڑ رہا تھا، اب تک خطرناک تصور کیا جانے والا یہ آلہ جون سنہ 2015 میں رچرڈ کے جسم میں نصب کیا گیا اور چند دنوں بعد ہی انھیں گھر بھیج دیا گیا۔ لندن کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس عمل سے ان کے علاج میں مدد ملے گی۔
پانچ ماہ بعد ان کا دل اتنا سنبھل گیا ہے کہ ڈاکٹرز ان کے دل کے والوو کا آپریشن کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے ہی مزید تجربات کے بعد یہ آلہ ہزاروں دل کے مریضوں کی مدد کرنے کے قابل ہو جائے گا۔
پروفیسر وینڈلرمیڈیکل ٹیم کے سربراہ سمجھتے ہیں کہ دل کے مریضوں میں یہ طریقہ علاج اوپن ہارٹ سرجری کا متبادل ہو سکتا ہے.
timthumb

رچرڈ کہتے ہیں "جو بھی ہوا معجزے سے کم نہیں۔اب میں بہتر محسوس کر رہا ہوں جب ڈاکٹروں کے پاس کوئی صورت نہیں رہی تو انھوں نے ایک نیا طریقۂ علاج اختیار کیا۔‘‘میں ان کا مقروض ہوں"
برطانیہ میں کل آبادی کے ایک اعشاریہ پانچ لو گ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں
پروفیسر وینڈلرکہتے ہیں کہ برطا نیہ میں کم سے کم پانچ سے دس فیصد مریضوں کو ہارٹ والو کی وجہ سے دل کا شدید دورہ پڑتا ہے۔ ان تمام مریضوں کو اس طریقۂ علاج سے فائدہ ہوگا.

اب دل کے دورے سے بچا جا سکے گا – لندن کے ڈاکٹرز کی نئی تکنیک Reviewed by on . یہ ایک نئی تکنیک ہے جس کا استعمال لندن کے کنگز کالج ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ایک مریض کو بچانے کی آخری کوشش کے طور پر کیا ، 49 سالہ رچرڈ ریچ جن کے دل کے والو خراب تھ یہ ایک نئی تکنیک ہے جس کا استعمال لندن کے کنگز کالج ہسپتال کے ڈاکٹرز نے ایک مریض کو بچانے کی آخری کوشش کے طور پر کیا ، 49 سالہ رچرڈ ریچ جن کے دل کے والو خراب تھ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top