پیر , 24 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » اداکارفواد خان کے گھر ننھی پری کی آمد

اداکارفواد خان کے گھر ننھی پری کی آمد

پاکستان میں اپنی شانداراداکاری کے بعد بالی ووڈ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے اداکارفواد خان آج کل پاک بھارت کشیدگی کے باعث خاصے پریشان ہیں جہاں انہیں بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت میں کام پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم اب اداکار کے ہاں خوشی کی آمد ہوئی ہے اوروہ بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔2005 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکارفواد خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ان کی اہلیہ صدف خان نے لاہورکے اسپتال میں بیٹی کوجنم دیا ہے، ان کی اہلیہ اوربیٹی دونوں خیریت سے ہیں، یاد رہے کہ فواد خان اور صدف خان کے ہاں یہ دوسرے بچے کی پیدائش ہے، قبل ازیں ان کے بیٹے ایان خان کی پیدائش سال 2010ء میں ہوئی تھی.خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دن پہلے اڑی حملے میں 18 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت میں موجود پاکستانی اداکاروں کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں اس کے علاوہ اس دھمکی کے بعد فواد خان کی بھارتی فلم ‘اے دل ہے مشکل’ بھی شدید مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

اداکارفواد خان کے گھر ننھی پری کی آمد Reviewed by on . پاکستان میں اپنی شانداراداکاری کے بعد بالی ووڈ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے اداکارفواد خان آج کل پاک بھارت کشیدگی کے باعث خاصے پریشان ہیں جہاں انہیں بھارت پاکستان میں اپنی شانداراداکاری کے بعد بالی ووڈ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے اداکارفواد خان آج کل پاک بھارت کشیدگی کے باعث خاصے پریشان ہیں جہاں انہیں بھارت Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top