پیر , 24 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » اداکارہ جاناں ملک نے گلوکار نعمان جاوید سے شادی کر لی:

اداکارہ جاناں ملک نے گلوکار نعمان جاوید سے شادی کر لی:

ٹی وی اور فلموں کی مشہور اداکارہ جاناں ملک نے گلوکار نعمان جاوید سے شادی کر لی۔گلوکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں دونوں شخصیات کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ یہ گلوکار نعمان جاوید کی دوسری شادی ہے اس سے قبل انہوں نے گلوکارہ فریحہ پرویز سے شادی کی تھی۔شادی کے کچھ عرصے کے بعد ہی دونوں نے تعلقات میں تلخیاں بڑھنے کے باعث ایک دوسرے سے دوری اختیار کرلیں تھیں جب کہ فریحہ پرویز نے اپنے شوہر سے بہتر تعلقات نہ ہونے پرعلیحدگی کے لیے فیملی کورٹ میں دعوی دائرکیا ہوا ہے۔ نعمان جاوید کا اپنی پہلی شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے پوری کوشش کی وہ فریحہ پرویز کا دل جیت سکیں لیکن فریحہ کسی صورت ان کی بات ماننے کے لیے تیارنہیں تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اب نہ مزید انتظار کرسکتا ہوں اور نہ ہی ایک ایسی لڑکی کے لیے اپنی زندگی برباد کرسکتا ہوں جس کو میرا خیال ہی نہ ہو۔انکا مزید کہنا تھا کہ میرے والدین نے جاناں ملک سے ملوایا اور یہ ایک ارینج میرج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کے تمام فنکشن لاہور میں ہوں گے جب کہ شادی میں وہ صرف قریبی خاندان والوں اور دوستوں کو مدعو کریں گے۔

اداکارہ جاناں ملک نے گلوکار نعمان جاوید سے شادی کر لی: Reviewed by on . ٹی وی اور فلموں کی مشہور اداکارہ جاناں ملک نے گلوکار نعمان جاوید سے شادی کر لی۔گلوکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں د ٹی وی اور فلموں کی مشہور اداکارہ جاناں ملک نے گلوکار نعمان جاوید سے شادی کر لی۔گلوکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں د Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top