بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » اداکارہ شمیم آرا لندن میں انتقال کر گئیں

اداکارہ شمیم آرا لندن میں انتقال کر گئیں

ماضی کی مشہور اداکارہ اور ہدایت کارہ شمیم آرا طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئی ہیں۔ وہ پچھلے کئی برس سے مسلسل علیل تھیں۔ ان کی عمر ٧٨ برس تھیں انکے فلمی کیریئر کی بات کی جائے تو ان کی پہلی فلم کنواری بیوہ تھی جسے باکس آفس پر کچھ خاص کامیابی حاصل نہیں ہو سکی تھی۔1960 میں شمیم آرا نے فلم ’سہیلی‘ میں نگار ایوارڈ حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔اس کے بعد انھوں نے 80 سے زیادہ فلموں میں کام کیا جن میں پاکستان کی پہلی رنگین فلم نائلہ بھی شامل ہے۔شمیم آرا کی چند مقبول فلموں میں ’دیوداس،‘ ’صائقہ،‘ ’لاکھوں میں ایک،‘ ’انارکلی،‘ ’چنگاری،‘ ’فرنگی،‘ ’دوراہا،‘ ’منڈا بگڑا جائے،‘ وغیرہ شامل ہیں۔شمیم آرا نے اداکاری کے بعد بطور ہدایت کارہ کئی کامیاب سپرہٹ فلمیں بنائیں ۔ 1976 میں ان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم "جیو اور جینے دو " نے اس دور میں کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے۔ منڈا بگڑا جائے،پلے بوائے ، مس ہانگ کانگ ، مس سنگا پور ، مس کولمبو ، لیڈی سمگلر ، لیڈی کمانڈو ، آخری مجرا ، بیٹا ، ہاتھی میرے ساتھی ، ہم تو چلے سسرال ، ہم کسی سے کم نہیں اور لو 95 جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں – انکے انتقال سے فلمی دنیا کا ایک روشن باب ہمیشہ کے لیئے طلوع ہو گیا ہے۔

اداکارہ شمیم آرا لندن میں انتقال کر گئیں Reviewed by on . ماضی کی مشہور اداکارہ اور ہدایت کارہ شمیم آرا طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئی ہیں۔ وہ پچھلے کئی برس سے مسلسل علیل تھیں۔ ان کی عمر ٧٨ برس تھیں انکے فلمی ماضی کی مشہور اداکارہ اور ہدایت کارہ شمیم آرا طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئی ہیں۔ وہ پچھلے کئی برس سے مسلسل علیل تھیں۔ ان کی عمر ٧٨ برس تھیں انکے فلمی Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top