جمعہ , 20 اکتوبر 2017

Home » اہم » اسلام میں صفائی کی ضرورت اور اہمیت پر زور:

اسلام میں صفائی کی ضرورت اور اہمیت پر زور:

اگرصرف ایک لمحہ کے لیے اسلام کو مکمل نظام زندگی کہنے کی بجائے اسے بھی دیگر مذاہب کی طرح محض ایک مذہب ہی تصور کر لیا جائے اور اسی تناظر میں اس کی مذہبی رسومات سے متعلقہ کتب کا مطالعہ شروع کر یں تو قاری ایک بات جو بڑی تیزی سے نوٹ کر ے گا وہ یہ ہے کہ اسلام کی تمام مذہبی رسومات صرف اور صرف ایک لفظ کے گرد گھومتی ہیں اور وہ لفظ ہے صفائی ۔ اس سے ایک بات تو واضع ہوجاتی ہے کہ جس شخص کا تعلق صفائی سے نہیں ہے وہ چاہے جتنی بھی شدو مد سے خود کو مسلمان ثابت کرنے کی کوشش کرتا رہےمسلمان کہلانے کاصحیح حقدار نہیں ہے دنیا کا کونسا نظام اور کونسی ایسی رسومات یا عبادات ہیں جو دن میں آپ کو پانچ بار دانت صاف کرنے کی دعوت دیں جو پانچ بار پیشانی سے لیکر سر تک اور ہاتھوں کی انگلیوں سے لیکر پاﺅں کی انگلیوں تک دھونے اور صاف کرنے کا موقع فراہم کریں یورپ میں دو تین سال پہلے انفلوئنزافلو کا ایک وائرس تیزی سے پھیل گیا جس کا نام ایچ ون این ون تھا تو یہاں کے ڈاکٹروں نے تحقیق سے یہ ثابت کیا کہ یہ وائرس ہاتھوں کی انگلیوں کی درمیانی جگہ کی نا مناسب صفائی کی بنا پر زیادہ پھیلتا ہے ان دنوں اٹلی کے تمام غسل خانوں میں ہاتھ دھونے والے بیسن کے پاس ایک تصویر لگا دی گئی جس پر یہ طریقہ لکھا ہوا تھا کہ ایک ہاتھ کی انگلیوں کی درمیانی جگہ کو کیسے دوسری ہاتھ کی مدد سے کنگی سی بنا کر صاف کیا جاتا ہے اگراسلامی کتب میں وضو کے دوران انگلیوں کو صاف کرنے والے طریقہ کار کو تصویری شکل میں بنایا جاتا تو بالکل وہی تصویر بنتی جو آج سے پندرہ سو سال پہلے ہی ہمارے نبی مطہرو مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے امتیوں کو سمجھائی تھی لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس تھیوری تو بڑی دلچسپ ہے لیکن پریکٹیکل اس سے یکسر مختلف ہے صفائی کو اسلام میں اتنی زیادہ اہمیت دی گئی ہے کہ اسے ایمان کا لازمی جزو قرار دیا گیا ہے صفائی کو نصف ایمان کہا گیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس معاملہ میں ہمارے اکثر اسلامی ممالک کا ”حال“ بڑاپریشان کن ہے اس کے بر عکس جن مغربی ممالک سے ہم حقارت کا رویہ رکھتے ہیں اور جنہیں ہم کافرمعاشرہ کہتے نہیں تھکتے اب حالت یہ ہے کہ وہ ہمیں سمجھاتے نظر آتے ہیں کہ صفائی کا خیال کیسے رکھنا ہے۔ ایک صاف ستھرے ذہن میں ہی تعمیری سوچ اور اچھے خیالات جنم لیتے ہیں ۔ نظم و ضبط اور صفائی ہی مہذب قوموں کی پہچان ہے۔ہمیں چاہیے کہ جب ہم کسی صاف ستھرے ماحول میں آئیں تونہ صرف ان ممالک کی صفائی کے طور و طریقوں سے سبق سیکھیں بلکہ اتنی اہم اسلامی روایات کے وارث ہوتے ہوئے اپنے مذہب کی صفائی ستھرائی کی روایات سے یہاں کے لوگوں کو روشناس کرائیں لیکن یہ سب ماضی کی حکایات بیان کرنے سے ممکن نہیں ہوگا بلکہ حال کے عملی نمونہ سے ثابت کرنا ہو گا۔

اسلام میں صفائی کی ضرورت اور اہمیت پر زور: Reviewed by on . اگرصرف ایک لمحہ کے لیے اسلام کو مکمل نظام زندگی کہنے کی بجائے اسے بھی دیگر مذاہب کی طرح محض ایک مذہب ہی تصور کر لیا جائے اور اسی تناظر میں اس کی مذہبی رسومات سے اگرصرف ایک لمحہ کے لیے اسلام کو مکمل نظام زندگی کہنے کی بجائے اسے بھی دیگر مذاہب کی طرح محض ایک مذہب ہی تصور کر لیا جائے اور اسی تناظر میں اس کی مذہبی رسومات سے Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top