جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » اہم » اسلام میں مذاق اڑانے کی ممانعت

اسلام میں مذاق اڑانے کی ممانعت

’’اے ایمان والو! کوئی قوم کسی قوم کا مذاق نہ اڑائے ممکن ہے وہ لوگ اُن )تمسخُر کرنے والوں( سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں ہی دوسری عورتوں کا )مذاق اڑائیں( ممکن ہے وہی عورتیں اُن )مذاق اڑانے والی عورتوں( سے بہتر ہوں، اور نہ آپس میں طعنہ زنی اور الزام تراشی کیا کرو اور نہ ایک دوسرے کے برے نام رکھا کرو، کسی کے ایمان )لانے( کے بعد اسے فاسق و بدکردار کہنا بہت ہی برا نام ہے، اور جس نے توبہ نہیں کی سو وہی لوگ ظالم ہیں‘‘۔
کوئی قوم یا گروہ کسی دوسری قوم یا گروہ کا مذاق نہ اڑائے۔ باری تعالیٰ نے اس کی وضاحت فرمائی ہے کہ جو قوم دوسری قوم کا مذاق اڑاتی ہے ممکن ہے کہ خدا کے نزدیک وہ قوم ان سے بہتر ہو۔ اسی طرح عورتوں کے لئے بھی ارشاد فرمایا کہ اگر عورتیں دوسری عورتوں کا مذاق اڑاتی ہیں تو خدا کے نزدیک دوسری عورتیں ان سے بہتر ہوں۔
لہذا قرآن کریم میں اس بات کی تلقین کی جارہی ہے کہ کسی کی غربت کا مذاق مت اڑاؤ۔ ۔ ۔ کسی کی کمزوری کا مذاق مت اڑاؤ۔ ۔ ۔ کسی کی تنگی، پریشانی، مصیبت۔ ۔ ۔ اس کی ظاہری حالت کا مذاق نہ اڑاؤ۔ ۔ ۔ کیونکہ اس کی حقیقت سے وہ مذاق کرنے والا واقف نہیں ہے شاید خدا کے نزدیک یہ انسان محبوب ہو۔ ضروری نہیں کہ ظاہری اعتبار سے کیا جانے والا مذاق مذاق ہی ہو بلکہ بعض اوقات یہ فساد کا بھی سبب بن جاتا ہے اور آپس کے حقیقی تعلق اور رشتہ داری بھی اپنائیت کی بجائے دوری کی نظر ہوجاتے ہیں۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ’’ کتنے ہی بال بکھرے اور غبار آلود لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے پاس دو چادریں ہوتی ہیں اور )ان کی ظاہری حالت کو دیکھتے ہوئے( ان کو کوئی پناہ نہیں دیتا، لیکن اگر وہ قسم کھالیں کہ فلاں کام ہوجائے تو اللہ وہ کام کرکے ان کو سچا کردیتا ہے۔
سنن ترمذی،
ہمیں چاہیے کہ آج کل جو مذاق اڑانے کی رسم چل نکلی ہے اسے ختم کریں بلکہ اپنے بچوں کو شروع سے اس کی تاکید کریں۔

اسلام میں مذاق اڑانے کی ممانعت Reviewed by on . ’’اے ایمان والو! کوئی قوم کسی قوم کا مذاق نہ اڑائے ممکن ہے وہ لوگ اُن )تمسخُر کرنے والوں( سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں ہی دوسری عورتوں کا )مذاق اڑائیں( ممکن ہے وہی ’’اے ایمان والو! کوئی قوم کسی قوم کا مذاق نہ اڑائے ممکن ہے وہ لوگ اُن )تمسخُر کرنے والوں( سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں ہی دوسری عورتوں کا )مذاق اڑائیں( ممکن ہے وہی Rating:
scroll to top