جمعہ , 20 اکتوبر 2017

Home » اہم » اقوام متحدہ کا جیم ایوارڈ وزیرمملکت انوشہ رحمان کے نام

اقوام متحدہ کا جیم ایوارڈ وزیرمملکت انوشہ رحمان کے نام

یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کی انفارمیشن ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) اور عورتوں کے لیے کام کرنے والے ادارے یو این ویمن کی طرف سے دیا گیا ہے۔
12C385CE-55A3-4DAB-A94A-9092B3D25795_cx0_cy13_cw0_mw1024_s_n_r1
انوشہ رحمٰن جوپاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت ہیں اقوام متحدہ نےان کو ’جیم ٹیک گلوبل اچیور ایوارڈ‘ سے نوازا ہے. یہ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے عورتوں کو بااختیار بنانے اوراس کے بامعنی استعمال کے فروغ کے لیے کام کیا ہو۔ انوشہ رحمٰن ان میں سے ایک ہیں.
تقریب نیویارک سوِک سینٹر میں منعقد ہوئی ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انوشہ رحمٰن نے کہا کہ ’’میں اس ایوارڈ کو پاکستان کے لوگوں سے منسوب کرتی ہیں خصوصاً اپنے وطن کی عورتوں اور لڑکیوں کے جنہیں اگر صحیح مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ عالمی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔‘‘
یہ ایوارڈ انفارمیشن ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) آف اقوام متحدہ اور یو این ویمن عورتوں کے لیے کام کرنے والے ادارے کی طرف سے دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے اداروں نے کہا ہے کہ انوشہ رحمٰن کو یہ ایوارڈ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں عورتوں کا کردار بڑھانے اور ان سے استفادہ حا صل کرنے میں جو قابل قدر اقدامات کیے ہیں اس پر دیا جا رہا ہے
اور انھوں نے جواقدامات کیے ان میں پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے لیے کمپیوٹر سائنس سیکھنا اور ملازمتوں کے حصول شامل ہئں.
قوام متحدہ نے ان کے کئی اوراقدامات کا بھی ذکر کیا جووہ عورتوں کو با اختیار بنانے کے لیے کرتی رہی ہیں.
انوشہ رحمٰن کے ساتھ 2 اورخواتین یہ ایوارڈ ھاصل کر سکیں، جن میں ویمن ان گلوبل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نامی تنظیم میں سینیئر ایسوسی ایٹ ڈاکٹر نینسی ہیفکن اور جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے امریکہ کی مستقل سفیر پامیلا ہیماموٹوشامل ہیں.

اقوام متحدہ کا جیم ایوارڈ وزیرمملکت انوشہ رحمان کے نام Reviewed by on . یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کی انفارمیشن ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) اور عورتوں کے لیے کام کرنے والے ادارے یو این ویمن کی طرف سے دیا گیا ہے۔ انوشہ رحمٰن جوپاکست یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کی انفارمیشن ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) اور عورتوں کے لیے کام کرنے والے ادارے یو این ویمن کی طرف سے دیا گیا ہے۔ انوشہ رحمٰن جوپاکست Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top