بدھ , 22 نومبر 2017

Home » تازہ ترین » امریکا میں ایک صدی بعد مکمل سورج گرہن:

امریکا میں ایک صدی بعد مکمل سورج گرہن:

امریکا کی 14 ریاستوں کے باشندے آج اکیسویں صدی کا مکمل سورج گرہن اور اس کے نتیجے میں بننے والا خوبصورت ڈائمنڈ رنِگ کا نظارہ بھی کیا گیا۔ جبکہ بقیہ درجنوں ریاست کے افراد اور شائقین نے جزوی سورج گرہن کا نظارہ کیا۔ امریکا میں صدی گزرنے کے بعد ہونے والا سورج گرہن وہاں کے مقامی وقت کے مطابق دو پہرایک بجے شروع ہوا، جو تقریبا ڈھائی منٹ تک جاری رہا، اورامریکا کی جنوب مشرقی ریاست کینٹکی کا آسمان مکمل طور پر تاریک ہوگیا۔سورج کے گرہن ہونے کے لمحات کو امریکا کے تقریبا تمام ٹیلی وژن چینلز نے براہ راست دکھایا، جب کہ امریکا بھر میں اس حوالے سے خصوصی تیاریاں کی گئی تھیں۔سورج گرہن جنوب مشرق سے شروع ہوا، اور جنوبی کیرولینا کے ساحل پر ختم ہوا۔سورج گرہن کے مناظر کو دیکھنے کے لیے تمام امریکی لوگ، چھوٹے، بڑے، بچے اور عمر رسیدہ افراد پرجوش تھے، جب کہ تمام افراد نے سورج گرہن کے مناظر کو اپنے موبائل کے کیمروں میں قید کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا میں آخری مکمل سورج گرہن 8 جون 1918 کو ہوا تھا اور اس کا راستہ لگ بھگ موجودہ گرہن جیسا تھا۔اگلا مکمل سورج گرہن 8 اپریل 2024 میں رونما ہوگا۔

امریکا میں ایک صدی بعد مکمل سورج گرہن: Reviewed by on . امریکا کی 14 ریاستوں کے باشندے آج اکیسویں صدی کا مکمل سورج گرہن اور اس کے نتیجے میں بننے والا خوبصورت ڈائمنڈ رنِگ کا نظارہ بھی کیا گیا۔ جبکہ بقیہ درجنوں ریاست ک امریکا کی 14 ریاستوں کے باشندے آج اکیسویں صدی کا مکمل سورج گرہن اور اس کے نتیجے میں بننے والا خوبصورت ڈائمنڈ رنِگ کا نظارہ بھی کیا گیا۔ جبکہ بقیہ درجنوں ریاست ک Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top