ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » اہم » امریکا نے پاکستان کو8 ایف 16 طیارے دینےکی منظوری دیدی

امریکا نے پاکستان کو8 ایف 16 طیارے دینےکی منظوری دیدی

امریکہ نے آخرکار پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا اعترف کرتے ہوئے پاکستان کو 8 ایف 16 لڑاکا طیارے دینے کی منظوری دے دی۔ لڑاکا طیاروں کے علاوہ جدید ریڈار اور دیگر فوجی سامان بھی فراہم کیاجائےگا ۔ پاکستان کو فراہم کیے جانے والے ایف 16 لڑاکا طیاروں اور دیگر فوجی ساز و سامان کی کل مالیت تقریباً 70 کروڑ ڈالر ہے۔ ایجنسی کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، پاکستان کو اسلحے کی فراہمی سے خطے میں امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی مفادات کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی اور خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہو گا۔ لیکن ہندوستان نے امریکہ کے اس فیصلے پر یہ کہتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس کے اس منطق سے اتفاق نہیں ہے کہ پاکستان ان طیاروں کا استعمال دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لئے کرے گا۔ بھارت کے اس بیان کے جواب میں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں بھارتی حکومت کی ردعمل پر حیرانی اور مایوسی ہوئی ہے۔ ان کی فوج اور ہتھیاروں کے ذخائر کہیں زیادہ ہیں اور وہ دفاعی سامان کے سب سے بڑے درآمد کنندہ ہیں۔‘
ایف سولہ طیاروں کی خریداری کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ انسداد دہشت گردی کے لیے قریبی طور پر تعاون کر رہے ہیں۔

امریکا نے پاکستان کو8 ایف 16 طیارے دینےکی منظوری دیدی Reviewed by on . امریکہ نے آخرکار پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا اعترف کرتے ہوئے پاکستان کو 8 ایف 16 لڑاکا طیارے دینے کی منظوری دے دی۔ لڑاکا طیاروں کے علاوہ جدی امریکہ نے آخرکار پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا اعترف کرتے ہوئے پاکستان کو 8 ایف 16 لڑاکا طیارے دینے کی منظوری دے دی۔ لڑاکا طیاروں کے علاوہ جدی Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top