جمعہ , 21 جولائی 2017

Home » بندرگاہیں » امریکی صدر کی پھر بےعزتی ہوگئی:

امریکی صدر کی پھر بےعزتی ہوگئی:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اکثرو بیشتر تنازعات کی زد میں رہتے ہیں مگر لگتا ہے کہ پولینڈ کی خاتون اول نے ٹرمپ کو ان کے ہی انداز میں شرمندہ کردیا۔اس مرتبہ یہ کام پولینڈ کے صدر کی اہلیہ نے کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا جمعرات (7 جولائی) کو دورہ یورپ کے سلسلے میں پولینڈ پہنچے جہاں ان کی پولش صدر اینڈرزیج دودا (Andrzej Duda) اور ان کی اہلیہ اگاتا کورن ہاسر دودا (Agata Kornhauser-Duda) سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے آغاز میں سب کچھ دوستانہ نظر آتا رہا مگر پھر مصافحے کا وقت آگیا۔
پولش صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ہاتھ ملائے اور پھر امریکی صدر نے پولش خاتون اول سے مصافحے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا، مگر انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑھے ہوئے ہاتھ کو پکڑنے کے بجائے پہلے میلانیا کا خیرمقدم کرنے کا فیصلہ کیا۔یا یوں کہہ لیں کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نظرانداز کردیا، ایسا معلوم ہوا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس کے بعد کچھ زیادہ خوش نظر نہیں آئے.اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کے پیغامات کی بھرمار ہوگئی اور ہر کوئی یہی سوال کرتا نظر آیا کہ یا واقعی پولش صدر کی اہلیہ نے ٹرمپ کو نظر انداز کیا؟
اور اس کا جواب دینے کے لیے پھر پولینڈ کے صدر خود میدان میں آئے اور انھوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ 'کچھ حیران کن رپورٹس کے برخلاف میری اہلیہ نے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ دونوں سے مصافحہ کیا تھا

امریکی صدر کی پھر بےعزتی ہوگئی: Reviewed by on . امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اکثرو بیشتر تنازعات کی زد میں رہتے ہیں مگر لگتا ہے کہ پولینڈ کی خاتون اول نے ٹرمپ کو ان کے ہی انداز میں شرمندہ کردیا۔اس مرتبہ یہ کام پولین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اکثرو بیشتر تنازعات کی زد میں رہتے ہیں مگر لگتا ہے کہ پولینڈ کی خاتون اول نے ٹرمپ کو ان کے ہی انداز میں شرمندہ کردیا۔اس مرتبہ یہ کام پولین Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top