اتوار , 23 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھہ فلم میں کام کریں گے:

امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھہ فلم میں کام کریں گے:

بالی ووڈ کے فینز کے لئیے ایک بڑی خبر آ ہی گئی۔ دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ لی ووڈ سپر اسٹارز کم ہی ایک ساتھ فلموں میں جلوہ گرہوتے ہیں۔ خاص کر کے جب بات بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی ہو ۔دونوں اپنی فلمز کے کردار کو اس طرح خوبصورتی سے پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والے داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ لیکن حال ہی میں ایک چوکا دینے والی خبر منظر عام پر آئی۔ بالی ووڈ کےمیڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن یش راج فلمز کے بینرتلے بننے والی فلم ’’ٹھگ‘‘ میں عامر خان کے ساتھ جلوہ گرہوں گے جس کی تصدیق خود میگا اسٹار نے کردی ہے جب کہ یہ عامر خان اور امیتابھ کی پہلی فلم ہے جس میں وہ ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ میگا اسٹار امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ دونوں میگا اسٹارز ایک ساتھ کام کرنے کے لئیے بےتاب نظر آتے ہیں۔ اس حوالے سے میتابھ بچن کا کہنا تھا کہ عامر خان اور یش راج فلمزکے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزازاور اہمیت کا مقام ہے اور میں اس لمحے کا شدت سے انتظار کررہا ہوں۔واضح رہے کہ اداکار عامر خان اپنی فلم ’’دنگل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ اداکار امیتابھ بچن اپنی نئی آنے والی فلم ’’پنک‘‘ کی تشہیری مہم میں شریک ہیں۔بالی ووڈ فینز کا کہنا ہے ان دونوں میگااسٹارز کا ایک ساتھ ایک فلم میں جلوہ گر ہونا خوش آئندہے اور یش راج کی یہ کاوش ضرور کامیاب ہو گی۔

امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھہ فلم میں کام کریں گے: Reviewed by on . بالی ووڈ کے فینز کے لئیے ایک بڑی خبر آ ہی گئی۔ دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ لی ووڈ سپر اسٹارز کم ہی ایک ساتھ فلموں میں جلوہ گرہوتے ہیں۔ خاص کر کے جب بات بالی ووڈ کے بالی ووڈ کے فینز کے لئیے ایک بڑی خبر آ ہی گئی۔ دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ لی ووڈ سپر اسٹارز کم ہی ایک ساتھ فلموں میں جلوہ گرہوتے ہیں۔ خاص کر کے جب بات بالی ووڈ کے Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top