بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » اضافی » امیر بننے کے تین سادہ اصول

امیر بننے کے تین سادہ اصول

شاہ رخ خان کا کہنا ہے امیر بننے کے تین راز ہیں، ایمانداری ، مسلسل محنت اور کسی بھی ہنر یعنی سکل کا ہونا۔

ہر انسان مساوی اعضاء لیکر پیدا ہوتا ہے۔خالق نے ہر انسان کو دو آنکھیں، دو کان، ایک دل مساوی ہاتھ اور پیر سے نوازا ہے۔ اگر کہیں فرق ہے تو وہ ایک درجہ ہے ایک شناخت ہے۔ اگر کوئی کالا افریقی ہے تو وہ اسکی شناخت ہے، اگر گورا امریکی ہے تو وہ اسکی شناخت ہے۔

مگر تمام انسان یکساں اعضا ء اور قوتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ لہٰذا ایک نقطہ یہ ہے کہ پھر غریبی اور امیری کیا ہے، بھوک اور افلاس میں لوگ ڈوبے ہوئے کیوں ہیں؟ اس کا سب سے خوبصورت جواب مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس نے کیا خوب د یا ہے کہ اگر آپ غریب پیدا ہوئے تو اس میں آپ کا کوئی قصور نہیں مگر، اگر آپ غریب مر گئے تو یہ آپ کا قصور ہے، کیونکہ دنیا کے تمام انسانوں کو اللہ تعالیٰ نے یکساں خصوصیات اور قابلیتوں سے نوازا ہوتا ہے۔

انسان کے غریب ہونے میں بڑا عمل دخل اس کی تعلیم کا بھی ہوتا ہے۔جن قوموں نے ترقی کی ہے انہوں نے ہمیشہ علم کو اپنی پہلی ترجیح دی۔ وہ ممالک جو آج انتہائی ترقی یافتہ ہیں، درحقیقت وہ آج علم، سائنس ،ٹیکنالوجی میں بھی سب سے آگے ہیں۔ وہ ممالک ااپنے ملک میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو اپنا قیمتی سرمایہ سمجھتے ہیں۔ ہر بچہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوتا ہے اور پھر زندگی کے ہر میدان میں ہزاروں نئے بچے ، نئے نوجوان اپنی اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔

ہمارے ملک میں تعلیم ہے ، سکول ، کالج، یونیورسٹیاں بھی ہیں، بڑی تعداد میں یہاں سے نوجوان بچے پڑھ بھی رہے ہیں، مگر جب اس تعداد کو اور ان تعلیم یافتہ نوجوانوں کو دوسرے ترقی یافتہ نوجوانوں کے مقابل کھڑا کیا جاتا ہے تو واضح ہوتا ہے، ہم تعلیم میں بہت پیچھے ہیں۔ پرانا نصاب پڑھایا جا رہا ہے اور کسی بھی طرح سے ہمارا تعلیم یافتہ نوجوان مغرب کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

اس کے بعد کالج اور یونیورسٹی کی تعلیم کے بعد جب مرحلہ نوکری کا آتا ہے تو سروے کے مطابق لاکھوں نوجوان بیروزگار ہیں ، سوسائٹی میں اتنی بڑی تعداد میں نوکریا ں ہیں ہی نہیں۔ چپڑاسی کی نوکری کے لئے ایم اے والے درخواست دیتے ہیں۔ اس مسئلے اور بہت بڑے مسئلے سے بچنے کا ایک حل موجود ہے ۔

یہ بات اب کھلی حقیقت ہے کہ ہمارے ہزاروں نوجوان اپنی ڈگری کے بعد آن لائن سروسز دیتے ہوئے پیسے کما رہے ہیں۔ آن لائن ارننگ کا ایک بہت بڑا زریعہ فائیور ویب سائٹ ہے ۔ میں ہمیشہ حیران ہوتا ہوں کہ آج انٹرنیٹ کے دور میں اتنے زیادہ معلومات اور مواقع ہونے کے باوجود ہم آن لائن ارننگ سے محروم ہیں۔ وجہ صرف ایک ہے کہ ہم نے کبھی اس کو سیریس نہیں لیا۔

کبھی ان نوجوانوں سے پوچھنے کی ، کورس کرنے کی زحمت نہیں کی ۔ ہر چیز کو سیکھنے کے بعد ہی آپ اس قابل ہوتے ہیں کہ اس کی سروسز دے سکیں۔

ہم نے فائیور سے پیسے کمانے کا ایک کورس ترتیب دیا ہے۔ اور سو فیصد گارنٹی دی ہے کہ آپ نے اگر یہ کورس کر لیا تو آپ بھی فائیور سے ہماری طرح پیسے کمانے لگ جائیں گے۔
کورس کے بارے میں مزید معلومات کے لئےاس لنک پر پڑھیں.

How to make money on fiverr from sitting at home

امیر بننے کے تین سادہ اصول Reviewed by on . شاہ رخ خان کا کہنا ہے امیر بننے کے تین راز ہیں، ایمانداری ، مسلسل محنت اور کسی بھی ہنر یعنی سکل کا ہونا۔ ہر انسان مساوی اعضاء لیکر پیدا ہوتا ہے۔خالق نے ہر انسان شاہ رخ خان کا کہنا ہے امیر بننے کے تین راز ہیں، ایمانداری ، مسلسل محنت اور کسی بھی ہنر یعنی سکل کا ہونا۔ ہر انسان مساوی اعضاء لیکر پیدا ہوتا ہے۔خالق نے ہر انسان Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top