بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » اہم » انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹیز پروگرام

انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹیز پروگرام

دور جدید کے انسان کی روز بروز بڑھتی ہوئی ضروریات اور اسکے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے کمپیوٹرکی ایجاد ہوئی ۔ سوال یہ ہے کہ کمپیوٹر کس طرح زیادہ سے زیادہ انسان کا مدد گار ہو سکتا ہے اور اس کے مطابق اس مشین (کمپیوٹر سسٹم) کے لیے کس طرح کا پروگرام( سافٹ وئیر) تیار کیا جائے، اس ساری تعلیم و تحقیق کو دنیا کمپیوٹر سائینسز کے نام سے جانتی ہے۔

بلا شبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دنیا بھر میں زندگی کے ہر شعبے میں کارکردگی اور رفتار کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج ڈاکٹر ، انجینیر ، حاشیوں اور لکیروں سے خاکے بنانے والے، ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے، تاجر، بینکر ز اور حتیٰ کہ لوگ انفرادی طور پر بھی کمپیوٹر کے محتاج ہو گئے ہیں۔ دنیا بھر میں مالی لین دین ، سپلائی کا پورا جال، ریل گاڑیوں اور جہازوں کا سفر، توانائی کا کنٹرول، دفاعی سامان اور دفاع کا پورا نظام، عدالتی نظام، محکمہ موسمیات کی تمام تر رپورٹس کی تیاری اور سیٹلائیٹ میں ہونی والی سرگرمیاں غرض ہر شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محتاج ہے۔
Information Technology
انفارمیشن ٹیکنالوجی کیا ہے؟ اس کی حدود کیا ہیں؟ آج کا ہر پڑھا لکھا فرد کسی نہ کسی انداز اسے استعمال کر رہا ہے۔ 21 ویں صدی کی چمک دھمک بڑی حد تک آئی ٹی سے مشروط ہے۔ یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ آئی ٹی ہے کیا؟ دو لفظوں میں تو اس کا جواب ہے کہ ” کمپیوٹر سائنس اور ٹیکنالوجی “ ممکن ہے کہ بات ابھی بھی واضح نہ ہوئی ہو۔ اسکا ایک آسان طریقہ آپ کو بتاتا ہوں۔ فوراً سمجھ جائیں گے۔ آپ ایک کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے اور غور کریں کہ اس کے بننے ، مجھ تک پہنچنے اوراس کے مکمل استعمال میں کن کن لوگوں اور شعبوں کا تعاون شامل رہا۔ وہ جس نے CPUبنایا ، وہ جس نے پروسیسر بنایا ،وہ جس نے مانیٹر تیار کیا ،وہ جس نے کی بورڈ اور ماو

¿س بنایا ،وہ جس نے سافٹ وئیر بنایا،ونڈوز وغیرہ،وہ جس نے آپ کو انٹر نیٹ سے منسلک کیا ،وہ جس نے انٹر نیٹ کے بہتر استعمال کے لیے نئے سے نئے سافٹ ویئر بنائے اور جس نے ویب سائٹ ڈیزائن کیں۔یہ سب کچھ ITمیں شامل ہے مگر 50%سے بھی کم جبکہ آئی ٹی تو وہ ہے جس نے اپنی ایجادات کے ذریعہ پورے معاشرے اور دنیا کے ہر رنگ اور انداز کو تبدیل کر دیا ہے۔

– See more at: http://www.eduvision.edu.pk/careers/index.php?id=58#sthash.UDYQfzNz.dpuf

انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹیز پروگرام Reviewed by on . دور جدید کے انسان کی روز بروز بڑھتی ہوئی ضروریات اور اسکے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے کمپیوٹرکی ایجاد ہوئی ۔ سوال یہ ہے کہ کمپیوٹر کس طرح زیادہ سے زیادہ انسان کا دور جدید کے انسان کی روز بروز بڑھتی ہوئی ضروریات اور اسکے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے کمپیوٹرکی ایجاد ہوئی ۔ سوال یہ ہے کہ کمپیوٹر کس طرح زیادہ سے زیادہ انسان کا Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top