بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » اہم » انٹرویوکیسے دیا جائے

انٹرویوکیسے دیا جائے

How to give interview

how to give interviewیہ سوال ایک ایسا سوال ہے جو روزگار کی تلاش میں نکلے ہر نوجوان کے ذهن میں آتا ہے۔ انٹرویو ایک ایسا ہوا ہے جو تقریباً ہر کسی کے ہی سر پر سوار رہتا ہے۔ کئی لوگوں کی تو خواہش ہوتی ہے کہ کچھ ایسا ہوجائے کہ نوکری تو مل جائے مگر انٹرویو نہ دینا پڑے۔ تو پھر ایسا تو شاید ہی ممکن ہو، مگر آپ کی مشکل آسان کی جاسکتی ہے۔، کچھ ایسے طریقے بتا کر جس سے آپ کو انٹرویو دینے میں مدد ملے گی۔
انٹرویوسے پہلے
پر اعتماد رہیے؛
آپ کے اعتماد کے لیے یهی بات کافی ہے که کوئی سو میں سے نوکری کی دس درخواستیں انٹرویو کے لیے قبول کی جاتی ہے۔ تو آپ پہلے مرحلے پر پاس ہوگئے تو دوہسرے پر بھی هوجائیں گے بس اپنا اعتماد بحال کیجیے کیونکہ انٹرویو میں دراصل آپ کے اعتماد کو اور آپ کے ہر قسم کے حالات میں ثابت قدم رھنے کے حوصلے کو ہی پرکھا جاتا ہے۔
اپنی شخصیت کا تاثر بنائیے۔
آپ اچھے سے ڈریس ہوکر جائیے ، بہتر یہ ہے کہ پهلے اس کمپنی کا ڈریس کوڈ پتہ کر لیں اس کے مطابق اپنے لباس کا انتخاب کذیں۔ اگر آپ نےایسا کیا تو یہ آپ کو اضافی نمبر دینے میں مدد کریں گا۔

انٹرویو کا مقصد
دیکھیے کہ انٹرویو کس کمپنی میں کس پوسٹ کے لیے دے رہے ہیں۔ پھر آپ اس بات کو جانچے کہ یہ فلاح کمپنی کا مارکیٹ میں کیا تصور بنا ہوا ہے؟ بہتر یہ ہے کہ اس کمپنی کے مطابق معلومات حاصل کر لیں۔ جس سے آپ کو آسانی ہوگی کہ وه لوگ آپ سے کس معیار کی توقع کرتے ہیں۔ اس پوائنٹ کہ ہرگز نظر انداز مت کریں ۔ یہ آپ کے اعتماد کو نہ صرف بڑھائے گا بلکہ کمپنی پر آپ کا تاثر بھی بہترین ڈالے گا۔

انٹرویو کی تیاری
جب آپ کو کمپنی کے معیار کا پتہ ہوگا تو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ سے کس قسم کے سوال پوچھے جائیں گے۔ آپ یہ سوالات ایک کاپی پر لکھیں جو آپ کو توقع ہے که انٹرویو میں آئیں گے۔ پهر آئینے کے سامنے کهڑے ہوکر ان سوالوں کا پورے اعتماد سے جواب دینے کی کوشش کریں۔ اور اس وقت تک اس کی پریکٹس کرتے رہیے جب تک آپ مطمئن نہ ہوجائے۔
انٹرویو کے وقت
انٹرویو کے دن چند چیزیں کرنے سے آپ کو بھی آسانی ہوگی اور آپ کا تاثر بھی اچھا پڑیں گا.
•سب سے پہلے اچھے سے فارمل تیار ہوجا ئیے اور یہ یاد رکھیں کہ یہ ایک پیشہ ور ملاقات ہے۔
•لڑکیاں اپنا میک اپ اور لڑکے اپنے کلون کو ہلکا رکھیں۔ آپ کا تاثر کسی شوخ نہیں بلکه دھیمے اور ذمہ دار انسان کا پڑنا چاہیے۔
•آپ وقت سے کچھ پہلےپہنچ جائیے اس طرح آپ کو ماحول کو جانچنے میں آسانی ہوگی۔
•سیکٹری سے لے کر جو لوگ آپ کے راستے میں آئیں انھیں سلام کریں اور مسکرائیے۔ ایسا کرنے سے آپ کا تاثر ایک خوش اخلاق اور مہذب انسان کا پڑیں گا۔
•انٹرویو کے وقت ایک مضبوط انسان کی حیثیت سے ان سے ہاتھ ملائیے اگر اپ ڈر رہے ہیں تو اپنے ڈر کو اپنےچہرے پر مت لے کر آئیے۔
•اگر آپ کا انٹرویور آپ سے کچھ بول رہا ہے تو اس کی بات خاموشی سے سنیے اور بیچ میں مت بولیں۔
•ہر بات کا دھیمے لہجے میں ٹھہر ٹھہر کر جواب دیں مگر آپ کے جملوں میں روانی ہو یہ نهیں که اتنا فاصلہ ہو کے آپ کے انٹرویوور آپ کو کمزور سمجھیں۔
•اگر کسی بات کا جواب نہیں معلوم تو آپ کہه دیجیے کہ یہ نہیں معلوم. غلط جواب مت دیجیے۔
•اگر آپ سے یہ سوال پوچها جائے کہ آپ اس جاب کے حوالے سے کس طرح موزوں ہے تو یہ هرگز نہیں کہیے گا کہ اگر آپ کو یہ کام مل گیا تو آپ ایسا کریں گے۔ بلکہ آپ اپنے کسی تجربے اور کامیابی کا حوالہ دے کر کہنا کہ میں نےایسے وه کام کیا اور کامیاب ہوا اور یہ کام میں بھی کآمیابی حاصل کروں گا۔
•کمپنی کا حوالہ دے کر کہیے کہ جو معیار آپ کی کمپنی کا معیار ہے میں اسے برقرار رکھوں گا وغیرہ تاکہ انھیں آپ کی ریسرچ ورک اور کام کرنے کے طریقے کا اندازہ ہوجائے
•آخر میں بلکل مایوس نظر نہ آئیے بلکہ ایک دھیمی سی مسکان کے ساته پر اعتماد رہیے ایسے کہ کچھ بھی ہوجائے یہ نوکری آپ کو هی ملیں گی اور آپ ہی اس کے قابل ہے۔
یہ کچھ چیزیں ایسی ہے جو آپ کے اعتماد کو بڑھائیں گی اور آپ کی مدد کریں گی آپ کے انٹرویو کو کامیاب بنانے کے لیے. بس آپ نے عمل کرنا ہے.

انٹرویوکیسے دیا جائے Reviewed by on . یہ سوال ایک ایسا سوال ہے جو روزگار کی تلاش میں نکلے ہر نوجوان کے ذهن میں آتا ہے۔ انٹرویو ایک ایسا ہوا ہے جو تقریباً ہر کسی کے ہی سر پر سوار رہتا ہے۔ کئی لوگوں ک یہ سوال ایک ایسا سوال ہے جو روزگار کی تلاش میں نکلے ہر نوجوان کے ذهن میں آتا ہے۔ انٹرویو ایک ایسا ہوا ہے جو تقریباً ہر کسی کے ہی سر پر سوار رہتا ہے۔ کئی لوگوں ک Rating: 0
scroll to top