جمعہ , 21 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » ان جیسا اک اوربھی ہے:

ان جیسا اک اوربھی ہے:

پاکستان شوبزانڈسٹری میں ایسے بہت اداکارہیں جن کے جڑواں بہن یا بھائی انہی کے جیسا دکھتے ہیں۔ کچھ کا تعلق تو شوبزسے ہی ہے جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو اپنے بھائی بہنوں کے پروفیشن سے قطع نظرعام زندگی گزاررہے ہیں۔
خوبرو اورٹیلنٹڈ شوبز ستارے احسن خان کے نام سے کون واقف نہیں۔ ماڈل،اداکاراور میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والے احسن کے ایک جڑواں بھائی بھی ہیں جو ہو بہو انہی جیسے دکھتے ہیں۔ احسن کے بھائی کا نام یاسرخان ہے اوروہ انگلینڈ میں قیام پزیر ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ احسن کے بھائی کافی مذہبی رجحان رکھتے ہیں جبکہ احسن کا تعلق میڈیا انڈسٹری سے ہے۔عینی جعفری اور ان کی بہن مہرجعفری کے نام اس فہرست میں بہت سے لوگوں کیلئے شاید نیا نہ ہو،عینی جعفری باصلاحیت اداکارہ اور ماڈل ہونے کے علاوہ مشہورمیک اپ برانڈ کی ایمبیسڈربھی ہیں۔ جبکہ ان کی بہن مہرجعفری اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پروڈیوسر بھی ہیں۔
بہت کم لوگوں کےعلم میں یہ بات ہوگی کہ پاکستان شوبزانڈسٹری کے باصلاحیت اداکارحماد فاروقی کے جڑواں بھائی فراز فاروقی بھی مشہورٹی وی اداکار ہیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے دونوں بھائی دن بہ دن اچھی پرفارمنس سے اپنا فنی سفر آگے بڑھا رہے ہیں۔کم عمری میں ہی پاکستان میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھنے والی دو جڑواں بہنیں منال خان اورایمن خان اپنی پہچان بناچکی ہیں۔ بیس نومبر انیس سو اٹھانوے کو پیدا ہونے والی دونوں جڑواں بہنوں میں بہترین اداکارانہ صلاحیتیں پائی جاتی ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ دونوں کا اچھا اخلاق بھی ان کے پرستاروں کی تعداد بڑھانے میں خاصا مددگار ثابت ہوتا ہے۔مشہور اسکرین رائٹر ضیاء سرحدی کی پوتیاں اورمعروف اداکار خیام سرحدی کی بھتیجی ژالےسرحدی کے نام سے سب واقف ہوں گے مگر ان کی جڑواں بہن ژوئلہ سرحدی بھی ٹی وی پر اپنی صلاحیتیں دکھا چکی ہیں۔ سماء

ان جیسا اک اوربھی ہے: Reviewed by on . پاکستان شوبزانڈسٹری میں ایسے بہت اداکارہیں جن کے جڑواں بہن یا بھائی انہی کے جیسا دکھتے ہیں۔ کچھ کا تعلق تو شوبزسے ہی ہے جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو اپنے بھائی بہنو پاکستان شوبزانڈسٹری میں ایسے بہت اداکارہیں جن کے جڑواں بہن یا بھائی انہی کے جیسا دکھتے ہیں۔ کچھ کا تعلق تو شوبزسے ہی ہے جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو اپنے بھائی بہنو Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top