اتوار , 23 جولائی 2017

Home » کالم و مضامین » اپنی شخصیت سنواریے

اپنی شخصیت سنواریے

هر انسان کی شخصیت نہ صرف اس کی پہچان ہوتی ہے بلکہ اس کا آئینہ اور کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔ کیونکہ آپ کی شخصیت ہی ہر دوسرے انسان کو آپ کو پسند اور ناپسند کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ تو کون انسان نہیں چاہتا کہ وہ پسند کیا جائے۔؟ تو اگر آپ ان انسانوں میں سے ہیں تو کچھ طریقے ایسے ہیں جو آپ کی شخصیت کو نہ صرف سنوار سکتے ہیں بلکہ ان پر عمل کر کے آپ اپنی کامیابی کی ضمانت بھی لے سکتے ہیں۔
*سب سے پہلے اپنی صفائی کا خیال کریں ۔ صفائی سے مراد روزانہ غسل کریں، اپنے ناخنوں کا دھیان کریں کہ یہ صاف ہے یا نہیں۔ گندے ناخن بھی آپ کی شخصیت کا تاثر غلط ڈالتے ہیں۔ جو لڑکیاں ناخن بڑھاتی ہے وه خاص طور پر اس بات کا دھیان رکھیں۔
بہترین خوشبو کا انتخاب کریں۔ خوشبو آپ کا تاثر اگلے انسان پر ناصرف خوشگوار ڈالتی ہے بلکہ یہ آپ کی اپنے بدن کی بو کو دبا لیتی ہے۔ جس سے آپ کو کسی کے ساٹھ بیٹھتے ہوئے شرمندگی نہیں ہوگی۔
*اپنے لباس کا انتخاب دیکھ بھال کر کریں۔ بھلے یہ بہت مہنگا نہ ہو مگر صاف ستھرا اور خوبصورت ہو اور جدید غیشن کے مطابق ہو۔ یاد رکھیے آپ کا لباس آپ کی شخصیت کا اہم آئینہ دار هوتا هے. سو لباس کا انتخاب اپنی شخصیت اور عمر کے حساب سے کریں فیشن کا مطلپب یہ نہیں که آپ ایسا لباس پہنے جس پر لوگ آپ کا مذاق اڑائے۔
*اس کے علاوه آپ کے بالوں سے لے کر ہر چیز آپ کے سلیقہ کو ظاہر کریں۔ اپنے اٹھنے بیٹھنے کے انداز میں ٹھرائو لے کر آئیں ، فضول بولیں اور ہنسیں نھیں کہ اس سے لوگ آپ کی عزت نہیں کرتے۔ اور نہ ہی اتنے سنجیدہ ہوجائے کہ لوگ آپ سے کترائے اور لوگوں سے اچھے سے پیش آئے مگر تھوڑا فاصلہ قائم رکھیں۔

Business team people group crowd full length stand isolated on white background

Business team people group crowd full length stand isolated on white background

*با اخلاق بنیے۔ آپ کا اخلاق آپ کی شخصیت کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے. ایسے انسان بھی دیکھنے میں آئے ہیں جن کی ظاہری شخصیت میں کوئی ثانی نھیں ہوتا مگر لوگ صرف ان کی بد اخلاقی اور اکھڑ رویے کی وجہ سے پسند نہیں کرتے۔ اس لیے اپنے انداز میں شائستگی اور آپ کے چہرے کی خوبصورت مسکان آپ کی شخصیت میں چار چاند لگا سکتی ہیں۔
*اپنا خیال رکهیں۔ اپنی صحت کا خیال رکهبں۔ اوذ روزانہ ورزش آپ کو ناصرف مٹاپے سے دوررکھیں گی بلکہ یہ ایک اچھے طرز زندگی کی ضمانت ہے۔ یہ آپ کے دماغ کو بھی سکون دیتی ہے.
*اپنی غذا کا خیال کریں۔ یہ یاد رکھیں کہ صحتمدی ہے تو آپ کی شخصیت ہے اوراپنی غذا میں ایک توازن رکهیے اور خوش رہیے آپ کی خوشی آپ کے آس پاس کے لوگوں کو خوش رکھیں گی اور آپ کو صحتمندی دیں گی۔
یہ بلکل چند ایسی چیزیں ہے جس پر عمل کر کے آپ بہت بڑی نہیں تو چھوٹی چھوٹی مثبت تبدیلیاں اپنے میں اور اپن آس پاس کے لوگوں میں لے آئیں گے۔ مگر اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے کہ یہ چھوٹے چھوٹے قدم آپ کو بلندی تک لے کر جاسکتے ہیں۔

اپنی شخصیت سنواریے Reviewed by on . هر انسان کی شخصیت نہ صرف اس کی پہچان ہوتی ہے بلکہ اس کا آئینہ اور کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔ کیونکہ آپ کی شخصیت ہی ہر دوسرے انسان کو آپ کو پسند اور ناپسند کرنے پ هر انسان کی شخصیت نہ صرف اس کی پہچان ہوتی ہے بلکہ اس کا آئینہ اور کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔ کیونکہ آپ کی شخصیت ہی ہر دوسرے انسان کو آپ کو پسند اور ناپسند کرنے پ Rating: 0
scroll to top