بدھ , 22 نومبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » اکشے کمار کی بیت الخلا پر بنی فلم ٹوائلٹ ے ہالی ووڈ اداکار بھی متاثر:

اکشے کمار کی بیت الخلا پر بنی فلم ٹوائلٹ ے ہالی ووڈ اداکار بھی متاثر:

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ’ٹوائلٹ ۔ ایک پریم کتھا‘ جو بھارت میں بیت الخلا کی عدم موجودگی کے سنگین مسئلے پر بنائی گئی ہے، نے ہالی ووڈ اداکاروں کو بھی متاثر کردیا۔ہالی ووڈ کے معروف اداکار میٹ ڈیمن نے فلم دیکھنے کے بعد اکشے کمار کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اکشے کمار جیسے اداکار بہترین انسان بھی ہیں جو اپنے ملک کے سماجی مسئلوں کو آرٹ کے ذریعے اجاگر کر رہے ہیں۔میٹ ڈیمن خود بھی واٹر ڈاٹ اورگ نامی تنظیم کے بانی ہیں جو غیر ترقی یافتہ ممالک میں صاف پانی اور محفوظ بیت الخلا کی دستیابی کے لیے کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں بیت الخلا کی سہولت نہ ہونا نہایت سنگین مسئلہ ہے جو صحت اور معیشت کو متاثر کرتا ہے جبکہ اس سے کئی دیگر سماجی مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔
فلم ’ٹوائلٹ ۔ ایک پریم کتھا‘ دراصل ایک جوڑے کی کہانی ہے جس میں ہیروئن دوسرے گاؤں سے بیاہ کر جس گاؤں میں آتی ہے وہاں گھروں میں بیت الخلا موجود نہیں۔ اس بنیادی سہولت کی عدم دستیابی پر وہ (بھومی پڈنیکر) احتجاجاً گھر چھوڑ کر چلی جاتی ہے اور یہیں سے تبدیلی کا آغاز ہوتا ہے۔اس کے بعد کی فلم اکشے کمار کی جدوجہد پر مبنی ہے کہ کس طرح وہ گھر میں بیت الخلا بنوانے کے لیے لڑتا ہے اور بے شمار مشکلات کا سامنا کرتا ہے۔یہ فلم بہت زیادہ ریونیو تو نہ کما سکی بہرحال بھارتی باکس آفس پر کامیاب رہی۔فلم نے اپنی ریلیز سے قبل ہی ہالی ووڈ کو بھی اپنی طرف متوجہ کرلیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے بھی فلم کی ریلیز اور اکشے کمار کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

اکشے کمار کی بیت الخلا پر بنی فلم ٹوائلٹ ے ہالی ووڈ اداکار بھی متاثر: Reviewed by on . بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ’ٹوائلٹ ۔ ایک پریم کتھا‘ جو بھارت میں بیت الخلا کی عدم موجودگی کے سنگین مسئلے پر بنائی گئی ہے، نے ہالی و بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ’ٹوائلٹ ۔ ایک پریم کتھا‘ جو بھارت میں بیت الخلا کی عدم موجودگی کے سنگین مسئلے پر بنائی گئی ہے، نے ہالی و Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top