جمعہ , 21 جولائی 2017

Home » مشہور شخصیات » ایلسا قاضی

ایلسا قاضی

ایلسا قاضی جسے سندھ کے لوگ مدر ایلسا قاضی کے نام سے یاد کرتے ہیں، وہ ایک جرمن ادیبہ، افسانہ نگار، ناول نگار،اعلیٰ پائے کی شاعرہ اور اس کے علاوہ ایک موسیقار بھی تھی۔ اانھوں نے آرٹ کے ہر شعبے میں اپنا هنر آزمایا۔ ان کے فن پارے ان کے خاندان میں دیکھے گئے هیں۔
حالانکہ وہ سندھی زبان سے مانوس نہیں تھی مگر پھر بهی اپنے لیے انھوں نے ترجمان کا انتظام کر کے شاہ عبدالطیف بھٹائی کی شاعری کا ترجمہ انگریزی میں کیا تھا۔ آپ نے شاہ جو رسالوکو انگریزی زبان میں منتقل کیا ہے۔
وه جرمن کے ایک چهوٹے سے گائوں میں پیدا ہوئی۔ ان کے والدین لندن ہجرت کر گئے جہاں انھوں نے اپنی تعلیم حاصل کیں۔ اور وہاں ان کی ملاقات علامہ قاضی سے ہوئی، ان کی پہلی ملاقات ایک دلچسپ واقعے سے ہوئی۔
ایک بار علامه قاضی جب ریلوے اسٹیشن آئے تو وہاں پر ٹرین چلنے کے قریب تھی ، هڑبونگ میں وه چلتی هوئی ٹرین پر سوار ہوگئے مگر جب دیکھا تو سوائے ایک لڑکی کے وہاں اور کوئی نه تها وه لڑکی ایلسا قاضی تھی ، علامہ قاضی کو بے حد شرم محسوس ہوئی کہ ایک اکیلی لڑکی پورے ڈمپارٹمنٹ میں ہے۔اس کی وجہ سے وہ بیٹھنے کے بجائے دروازے کا ہینڈل پکڑ کر کھڑے رھے۔ ایلسا قاضی کو حیرت ہوئی که یہ نوجوان ان کے بار بار کہنے پر بیٹھ نہیں رھا مگر پھر ساتھ میں ان کی شرافت سے بھی متاثر ہوئی۔ جرمنی میں ۱۹۱۰ میں شادی کی بندهن میں بندھ گئیں۔
شادی کے بعد وه دونوں زیادہ عرصہ لندن میں رہیں۔ا ور وهاں مذہب اسلام پر ریسرچ کرتے اور تعلیم کے شعبے سے وابستہ رھیں۔ درمیان میں ایک بار سندھ آئی مگر اس وقت سندھ برطانوی حکومت کی تحویل میں تھا لہذا واپس آگئے اور اپنے مقصد کو جاری رکھا۔ یہ جوڑا تیس سالوں تک لندن میں اسلام کو پھیلانے میں کوشاں رہیں۔
۱۹۵۱ ء میں علامه قاضی نے سندھ یونیورسٹی کی صدارت قبول کر لیں اور دونوں میاں بیوی سندھ آگئیں اور وهاں تعلیم کے شغپے سے وابستہ ہوگئیں۔
ان کی اپنی کوئی اولاد نه تھی مگر سندھ کے لوگ ور خاص طور پر سندھ یونیورسٹی کے طلباء انھیں مدر کے مقابل سمجھتے تھے اور مدر ایلسا قاضی کہتے تهے۔۲۸ مئی ۱۹۴۷ کو وه اس دنیا سے رخصت ہو گئی. ان کی وفات کے بعد انھیں ان کے شوہر کے ساتھ یونیورسٹی میں ہی دفنایا گیا۔

ایلسا قاضی Reviewed by on . ایلسا قاضی جسے سندھ کے لوگ مدر ایلسا قاضی کے نام سے یاد کرتے ہیں، وہ ایک جرمن ادیبہ، افسانہ نگار، ناول نگار،اعلیٰ پائے کی شاعرہ اور اس کے علاوہ ایک موسیقار بھی ایلسا قاضی جسے سندھ کے لوگ مدر ایلسا قاضی کے نام سے یاد کرتے ہیں، وہ ایک جرمن ادیبہ، افسانہ نگار، ناول نگار،اعلیٰ پائے کی شاعرہ اور اس کے علاوہ ایک موسیقار بھی Rating:
scroll to top