پیر , 23 اکتوبر 2017

Home » تازہ ترین » اینی میٹڈ فلموں کے بچوں پرپڑنے والے منفی اثرات کا جائزہ

اینی میٹڈ فلموں کے بچوں پرپڑنے والے منفی اثرات کا جائزہ

اینی میٹڈ فلمیں شروع سے ہی بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کی بھی توجہ کا مرکز بنی رہی ہیں۔بچوں کے ساتھ بڑے بھی ان فلموں کو شوق سے دیکھتے ہیں۔تاہم، ان فلموں کے موضوعات ایسے ہوتے ہیں جس کے باعث بچوں کے ذہنوں پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔اکثر ان فلموں کی کہانیاں ایسی ہوتی ہیں، جن سے بچے بہت اداس ہوجاتے ہیں اور منفی سوچنے لگتے ہیں۔اس طرح ان کے دماغ پر کئی بُرے طریقے کے خیالات آتے ہیں جس سے وہ بے حد ڈسٹرب ہوجاتے ہیں۔اینی میٹڈ فلموں میں اکثر کہانیوں میں بچے والدین بچھڑ جاتے ہیں یا پھر والدین مر جاتے ہیں۔ایسے موضوعات پر بنی مشہور فلموں میں سے کچھ یہ ہیں۔
٭ فائنڈنگ نیمو:
باکس آفس بلاک بسٹر فائنڈنگ نیمو سمندری دنیا پر مبنی ہے۔کہانی میں ایک مچھلی کا بچہ نیمو بچپن میں اپنی ماں کے مر جانے کے بعد اکیلا باپ کے ساتھ رہ رہا ہوتا ہے۔ باپ کے منع کرنے کے باوجود نیمو گہرے سمندری میں جاتا ہے ، جہاں ایک اسکوبہ ڈائیور اسے پکڑکر ساتھ لے جاتا ہے۔ اس کے بعد نیمو کا باپ ایک اور مچھلی ڈوری کے ساتھ مل کے نیمو کو تلاش کرنے کی مہم پر نکل پڑتا ہے اور بلا آخر بھرپور جدو جہد کے بعد کامیاب ہو جاتا ہے۔
٭ فروزن:
ڈزنی کی مشہور و معروف فلم فروزن میں دو بہنیں اور شہزادیاں (ایلسا اور آنا) بچپن میں والدین سے محروم ہو جانے کے بعد اپنے والد کی سلطنت کی حفاظت کرتی ہیں۔
٭ لائن کنگ:
شیروں کی زندگی پربنی اس فلم میں جنگل کا بادشاہ ‘مفاسہ’ کا دشمن اور بھائی ‘اسکار’ اسے مار دیتا ہےاور پورے جنگل پر قابض ہوجاتا ہے۔ مفاسہ کے مرنے کے بعد اس کا بیٹا سمبا اپنے گھر سے بہت دور چلا جاتا ہے ، جب وہ بڑا ہوجاتا ہے تو اپنے گھر لوٹ آتا ہے اور اپنے چچا سے لڑتے ہوئے جنگل پر حکمران بن جاتا ہے۔
٭ جنگل بک:
جنگل بک ایک بچے موگلی کی زندگی پر بنائی گئی ہے ۔ فلم میں موگلی کے باپ کو شیر خان نامی ایک ٹائیگر جان سے مار دیتا ہے، جس کے بعدبگیرا نامی ایک پینتھر بھیڑوں کے ساتھ مل کے موگلی کی پرورش کرتا ہے۔بعدازاں شیر خان کی موگلی سے دشمنی ہوجاتی ہے اور وہ موگلی کو مارنے کی کوشش کرتا ہے۔ بگیرا موگلی کی جان بچانے کے لیے اس کو انسانوں نے پاس چھوڑنے جاتا ہے لیکن اس دوران وہ بلو (بھالو) سے جا ملتا ہے اور پھر بلو موگلی کی پرورش کرتا ہے۔
٭ بیم بی:
بیم بی بھی نوے کی دہائی کی مشہور فلم ہے، جوکہ ہرنوں پر مبنی ہے۔جس میں بیم بی کے والد کا انتقال ہوجاتا ہےاور پھر وہ اکیلے ہی پوری دنیا کا سفر کرتا ہے۔
٭ :کنگ فو پانڈا:
کنگ فو پانڈاکی کہانی ایک پانڈا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو بچپن میں ہی اپنے ماں باپ سے بچھڑ جاتا ہے اور اس کی پرورش ایک بطخ کرتی ہے۔ فلم میں پانڈا کا نام “پو” رکھا گیا جسے شروع ہی سے کنگ فو سیکھنے کا بیحد شوق ہوتا ہے اور اسی شوق میں وہ کنگ فو کا ماسٹر بن جاتا ہے۔یہ فلم بچوں میں بے حد مقبولیت حاصل کر چکی ہے اور اس کے دو سیکویل بھی بنائے جا چکے ہیں جنہیں بیحد شہرت حاصل ہوئی۔
ان اہنی میٹڈ فلموں کی موبولیت اپنی طرف مگر ان فلموں کی کہانیوں کے بچوں پر منفی اثرات مرتب ہونا باعث تفتیش کا باعث ہے.جسے نظر انداز نہیں جا سکتا.

اینی میٹڈ فلموں کے بچوں پرپڑنے والے منفی اثرات کا جائزہ Reviewed by on . اینی میٹڈ فلمیں شروع سے ہی بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کی بھی توجہ کا مرکز بنی رہی ہیں۔بچوں کے ساتھ بڑے بھی ان فلموں کو شوق سے دیکھتے ہیں۔تاہم، ان فلموں کے موضوعات ا اینی میٹڈ فلمیں شروع سے ہی بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کی بھی توجہ کا مرکز بنی رہی ہیں۔بچوں کے ساتھ بڑے بھی ان فلموں کو شوق سے دیکھتے ہیں۔تاہم، ان فلموں کے موضوعات ا Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top