جمعہ , 20 اکتوبر 2017

Home » تازہ ترین » ایپس کا مستقبل دھندلانے کی پیشگوئی

ایپس کا مستقبل دھندلانے کی پیشگوئی

معروف ٹیکنالوجی کمپنی گارٹنر نے ایپس کا مستقبل دھندلانے کی پیش گوئی کردی۔ایپس کے استعمال میں ابھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے کیونکہ یہ تعلیم، صحت سمیت مختلف شعبوں میں اپنی افادیت کے سبب معاون ثابت ہوتی ہیں، اب حالیہ ریسرچ میں دعوی کیا گیا ہے کہ مستقبل میں ورچوئل پرسنل اسسٹنٹ ایپس کے متبادل کے طور پر منظر عام پر آسکتے ہیں۔معروف ٹیکنالوجی کمپنی گارٹنر نے اپنی ریسرچ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اگرچہ استعمال کنندگان مختلف نوعیت کی ایپس عام طور پر انٹرنیٹ پر تلاش کررہے ہوتے ہیں اور وہ ایسی ایپس استعمال کرنا چاہتے ہیں جس سے وہ زیادہ سے زیادہ استعفادہ حاصل کرسکیں۔
گارٹنر نے مزید کہا کہ لیکن ایپس کا استعمال مستقبل قریب میں کم ہوسکتا ہے اور بوٹس کیساتھ ورچوئل پرسنل اسسٹنٹ اسکے متبادل کے طور پر سامنے آسکتے ہیں۔گارٹنر نے اپنی ریسرچ میں مزید کہا ہے کہ مستقبل میں یوزر روایتی موبائلوں کے بجائے کلاوڈ کو بھی ترجیح دے سکتے ہیں۔گارٹنر کا کہنا ہے کہ ایپس کے استعمال میں کمی سے مراد ان کا پردے سے غائب ہوجا نا نہیں ہے تاہم مستقبل میں لوگ زیادہ ڈیٹا موبائل ڈیوائسز پر رکھنے کے بجائے کلاوڈ میں رکھنے کو ترجیح دیں گے ۔گارٹنر نے اپنی رپورٹ میں موبائل ڈیوائس کی دنیا بھر میں فروخت میں اضافے کی پیش گوئی بھی کی اور کہا کہ دوہزار سولہ میں دو اعشاریہ سینتیس ارب موبائل ڈیوائس فروخت ہوئی ہیں جوکہ دوہزار سترہ میں بڑھ کر دو اعشاریہ اڑتیس ارب ہوجائیں گی۔ ریسرچ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ دوہزار سترہ میں چونتیس کروڑ سے زائد ویریبلز کی فروخت کا بھی امکان ہے۔

ایپس کا مستقبل دھندلانے کی پیشگوئی Reviewed by on . معروف ٹیکنالوجی کمپنی گارٹنر نے ایپس کا مستقبل دھندلانے کی پیش گوئی کردی۔ایپس کے استعمال میں ابھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے کیونکہ یہ تعلیم، صحت سمیت مختلف شعبوں می معروف ٹیکنالوجی کمپنی گارٹنر نے ایپس کا مستقبل دھندلانے کی پیش گوئی کردی۔ایپس کے استعمال میں ابھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے کیونکہ یہ تعلیم، صحت سمیت مختلف شعبوں می Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top