پیر , 24 جولائی 2017

Home » اہم » ایک میٹرو بس باقی سارا شہر بے بس:

ایک میٹرو بس باقی سارا شہر بے بس:

لاہور میں گزشتہ روز طوفانی بارش نے جل تھل کر دیا۔ سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں اور ٹریفک کا بہاؤ بھی بری طرح متاثر ہوا۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی بس میٹرو بس ہی تھی جو بغیر کسی روکاوٹ کے چلتی رہی۔جس پر لوگ حکمرانوں کو کوستے نظر آئے۔ شہریوں کا یہ کہنا تھا کہ حکومت صرف لوٹنے میں لگی ہوئی ہے۔انہیں ہمارا کہاں سے خیال ہو گا۔ اور سٹی ٹریفک پولیس بھی ٹریفک کو روانی سے چلانے میں ناکام دیکھائی دی۔اور انتظامیہ کے کیا ہی کہنے ہیں پورا شہر وینس کا منظر پیش کرتا رہا لیکن انتظامیہ صرف شہریوں کا منہ دیکھتی رہی۔ رکی نہیں تو صرف میٹرو بس۔میٹرو میں سفر کرنے والے سڑکوں پر پھنسے لوگوں کی بے بسی کا نظارہ کرکے آرام سے منزل تک پہنچتے رہے۔صرف ایک میٹرو بس کے علاوہ باقی سارا شہر بے بسی کی تصویر پیش کرتا دیکھائی دیا۔

ایک میٹرو بس باقی سارا شہر بے بس: Reviewed by on . لاہور میں گزشتہ روز طوفانی بارش نے جل تھل کر دیا۔ سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں اور ٹریفک کا بہاؤ بھی بری طرح متاثر ہوا۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی بس میٹر لاہور میں گزشتہ روز طوفانی بارش نے جل تھل کر دیا۔ سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں اور ٹریفک کا بہاؤ بھی بری طرح متاثر ہوا۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی بس میٹر Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top