جمعہ , 21 جولائی 2017

Home » دنیا بھر سے » بالوں کا گِرنا کیا آپکا بھی مسئلہ ھے؟ حل جانیے

بالوں کا گِرنا کیا آپکا بھی مسئلہ ھے؟ حل جانیے

photolibrary_rf_photo_of_woman_removing_hair_from-_brush کسی بھی انسان کی شخصیت کو خوبصورت بنانے یااٗسے بگاڑنے میں بالوں کا بہت اہم کردار ہے اوراگربال لمبےاور گھنے ھوں تو شخصیت کو چارچاند لگا دیتے ہیں۔ مگرآج کل آبادی کا بہت زیادہ حصہ بال گرنے کی وجہ سے پریشان ھے۔ گنج پن نے بہت سے لوگوں کو احساسِ کمتری میں مبتلا کر دیا ھے۔آپ یہ جان کر خوشی محسوس کریں گے کہ اس کا قدرتی اورسستا حل تلاش کر لیا گیا ہے جوکہ درج ذیل ہے۔
header_image_Article_Main-What_to_Eat_for_Beautiful_Hair
خواتین کے درمیان بال گرنے کی بہت سی عام وجوہات ھیں جن میں بالوں کومشین کی مدد سے سیدھا یا کرل کرنا سرِفہرست ھے۔اِس عمل کے دوران بال جل جاتے ہیں، ان میں غزائیت کو جزب کرنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ھےاوربال بےجان ہوکرگرنےلگتےہیں۔اس سے بچنے کے لئے بہت  سےایسےطریقےمنظرِعام پر آئے ھیں جو بالکل قدرتی اور بالوں کے لیے نقصان دہ نہیں ہیں۔
ایک اور وجہ جسکے بارے میں زیادہ لوگ نہیں جانتے وہ ھے روزانہ اک ھی جگہ سے مانگ نکالنا یا کنگھی کرنا۔اگر آپ بھی اس عادت میں مبتلاؑ ہیں تو چھوڑ دیجئے کیونکہ جس جگہ سے آپ روز مانگ نکالیں گےوہاں سے بال گرنا شروع ہو جائیں گے ۔اوریہ شخصیت پر  برے اثر کا باعث ہوگا۔
hair-loss
رات کو سوتے ہوئے بالوں کو کھلا چھوڑ دینے سے بہت سے بال گر جاتے ہیں،سونےکےوقت بالوں کوچٹیا میں باندھ لینا اِن کےلئےایک اچھی عادت ھے۔ بالوں کو چوٹی پرباندھنا،چوٹی پرجوڑا بنانا یا بہت کَس کر باندھنا بھی بالوں کے گرنے کی وجہ بن سکتا ھے اس لۓبھتر یہ ھے کہ بالوں کو کبھی کبھار آزادچھوڑ دیا جائے یا ایک طرف کر کے ہلکا سا باندھ لینا بہتر ہے۔
لڑکے ہوں یا لڑکیاں،خشکی بالوں کا ایک بہت بڑا مسئلہ ھے۔ شیمپوکےساتھ کنڈیشنرکے استعمال کو اگر معمول بنا لیا جائےتواس مسئلے سے بچا جا سکتا  ہے۔ بازار میں روزبروز، نت نئی پراڈکٹس کو متعارف کروایا جارھا ھے،اگران کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کیا جائے تو بہتر ہو گا۔ اسکے علاوہ صابن کا استعمال بالوں کے لئے بہت خطرناک ہے۔
beautiful-man
بالوں کو مظبوط اور لمبا کرنے کے لیے کھانے کا بہت اھم کردارھے۔ جوانسان زیادھ وٹامن اور پروٹین والی غذا مثلاً سبزیاں اور فروٹ وغیرہ کھائےگا اس کے بال اُتنے ھی چمکداراورخوبصورت ھوںگے۔
علاوہ ازیں ،ہردفع نہانےسے آدھا گھنٹہ پہلے اگرتیل کی مالش کرلی جائے تو بال لمبے، مظبوط اور گھنے ھو جاتےھیں نیز، سرسوں، ناریل، زیتون اوربادام کا تیل بالوں  کے لئے بہت مفید ھے۔اگرتیل لگانےسے پہلے،تیل کو نیم گرم کرلیاجائے تو گوکہ یہ بالوں میں جان ڈال دیتا ہے۔
images

لھذا یہ وہ تمام وجوھات ھیں جو بالوں کے گرنے یا گنج پن کا سبب بنتے ہیں۔ان کے مناسب حل بھی ساتھ بیان کر دیےگئے ہیں جوکہ آپکو اس مسئلے سے بچنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

بالوں کا گِرنا کیا آپکا بھی مسئلہ ھے؟ حل جانیے Reviewed by on . کسی بھی انسان کی شخصیت کو خوبصورت بنانے یااٗسے بگاڑنے میں بالوں کا بہت اہم کردار ہے اوراگربال لمبےاور گھنے ھوں تو شخصیت کو چارچاند لگا دیتے ہیں۔ مگرآج کل آبادی کسی بھی انسان کی شخصیت کو خوبصورت بنانے یااٗسے بگاڑنے میں بالوں کا بہت اہم کردار ہے اوراگربال لمبےاور گھنے ھوں تو شخصیت کو چارچاند لگا دیتے ہیں۔ مگرآج کل آبادی Rating:
scroll to top