جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » بالی ووڈ کے وہ سپراسٹارز جو آج کل کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہیں

بالی ووڈ کے وہ سپراسٹارز جو آج کل کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہیں

بالی ووڈ میں آج کل بیماریوں کا دور چلا ہوا ہے جس کے باعث کسی کو بخار ہے تو کوئی ہڈیوں اور کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہے اور اس تکلیف سے نجات حاصل کرنے کے لیے کوئی ملک سے باہر گیا تو کسی نے اپنے مداحوں سے اپنے جذبات شئیر کیے ہیں۔بھارتی اداکارہ مادھوری جو کہ ان دنوں ایک رئیلٹی شو میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں، گزشتہ ہفتے کندھے میں تکلیف کے باعث علاج کے لیے امریکا روانہ ہوگئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کندھے میں کافی درد اور تکلیف محسوس کررہی تھیں۔بھارتی فلمساز کرن جوہر بھی شدید ڈپریشن کا شکار ہیں اور حالیہ دنوں ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ڈپریشن کے باعث نہ تو وہ کسی سے بات کرنا چاہتے تھے اور نہ ہی کسی سے ملنا، اسی لیے وہ ملک سے باہر کسی ایسی جگہ چلے گئے تھے جہاں کوئی جان پہچان کا شخص موجود نہیں تھا۔بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن دونوں ہی ہڈیوں میں درد کے مسائل سے دوچار ہیں، حال ہی میں ایک ایوارڈ شو کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئیٹر پر دونوں اداکار ہڈیوں کے درد پر بات کرتے ہوئے نظر آئے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئیٹر پرشاہ رخ خان نے امیتابھ سے کہا کہ سر میں بہت جلد آپ کے لیے ایک فزیو کا بندوبست کروں۔ایشوریا رائے بچن جو ان دنوں بالی ووڈ میں دوبارہ قدم جمارہی ہیں اور کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں جلوہ گر ہوں گی، رپورٹ کے مطابق اداکارہ ان دنوں وائرل بخار کا شکار ہیں نہ صرف اداکارہ بلکہ ان کی بیٹی ارادھیا بچن کی بھی طبیعیت خراب ہے۔بھارتی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی بھی ان دنوں طبیعت ناساز ہے اور وہ بخار میں مبتلا ہیں اور اس حوالے سے عالیہ نے اپنے جذبات سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے مداحوں سے شئیر کیں اور کہا کہ صرف کیمرہ ہی ان کو ٹھیک کرسکتا ہے۔

بالی ووڈ کے وہ سپراسٹارز جو آج کل کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہیں Reviewed by on . بالی ووڈ میں آج کل بیماریوں کا دور چلا ہوا ہے جس کے باعث کسی کو بخار ہے تو کوئی ہڈیوں اور کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہے اور اس تکلیف سے نجات حاصل کرنے کے لیے کوئ بالی ووڈ میں آج کل بیماریوں کا دور چلا ہوا ہے جس کے باعث کسی کو بخار ہے تو کوئی ہڈیوں اور کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہے اور اس تکلیف سے نجات حاصل کرنے کے لیے کوئ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top