پیر , 24 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » بالی وڈ کی مشہور اداکارائیں جنہوں نے اپنے سےکم عمر کے جیون ساتھی کا انتخاب کیا

بالی وڈ کی مشہور اداکارائیں جنہوں نے اپنے سےکم عمر کے جیون ساتھی کا انتخاب کیا

فلمی دنیا میں عمر محض نمبروں کا گیم ہوتی ہے،فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار اور اداکارائیں برسوں گزرنے کے بعد بھی ویسے ہی نظر آتے ہیں جیسے 10 سال پہلے نظر آتے تھے۔دلکش ،خوبصورت اور پُرکشش نظر آنے والی اداکارائیں جیون ساتھی کا انتخاب کرتےوقت اپنی عمر کو نہیں دیکھتیں ،بولی وڈ میں کئی اداکارائیں ایسی ہیں جنہوں نے اپنے سے چھوٹی عمر کے اداکاروں سے شادی کی اور آج ایک خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں۔آئیے دیکھتے ہیں:
بپاشا باسو،کرن سنگھ گروور:
بپا شاباسو اور کرن سنگھ گروور کی شادی کے چرچے بھارتی میڈیا میں کافی دنوں تک زبان زد عام رہے،بپاشا کی کرن سے یہ پہلی شادی جبکہ کرن کی تیسری شادی تھی، آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کرن بپاشا سے عمر میں 3 سال چھوٹے ہیں ،لیکن اس جوڑی کے درمیان محبت دیکھ کر لگتا نہیں کہ عمر کا فرق دونوں کے درمیان کوئی بڑا مسئلہ ہے۔
ایشوریا رائے،ابھیشیک بچن:
ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی جوڑی بولی وڈ کی پُرکشش جوڑیوں میں سے ایک ہے،آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ایشوریا رائے ابھیشیک سے پورے3 سال بڑی ہیں۔
فرح خان،شریش کندر:
بولی وڈ فلم انڈسٹری کی معروف کوریو گرافرفرح خان ہدایت کارہ اور پروڈیوسر ہونے کے ساتھ بہترین بیوی بھی ہیں،فرح اور شریش کی عمروں کے درمیان 8 سال کا فرق ہے،جی ہاں فرح خان اپنے شوہر سے پورے 8 سال بڑی ہیں۔
سوہا علی خان،کنال کھیمو:
بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی چھوٹی بہن اور معروف اداکارہ سوہا علی خان نے اداکار کنال کھیمو کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے،لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ کنال سوہا سے 5 سال چھوٹے ہیں۔
ارجن رامپال،مہر جیسیا:
بولی وڈ کے پُرکشش ماڈل اور باصلاحیت اداکار ارجن رامپال 1998 میں مہر جیسیا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے،مہر ارجن سے عمر میں 2 سال بڑی ہیں،لیکن دونوں کے پیار نے عمر کے فرق کو اپنے رشتے میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔
شلپا شیٹھی،راج کندرا:
بولی وڈ کی معروف ادکارہ شلپا شیٹھی کیلئے کہا جاتا ہے کہ ان کی عمر نہیں بڑھتی،وقت کے ساتھ وہ مزید خوبصورت ہوتی جا رہی ہیں،اور ان کی یہ ہی خوبصورتی بھارت کے معروف بزنس مین راج کندرا کو بھا گئی اور انہوں نے اپنے سے 3 ماہ چھوٹی اداکارہ سے شادی کرلی۔

بالی وڈ کی مشہور اداکارائیں جنہوں نے اپنے سےکم عمر کے جیون ساتھی کا انتخاب کیا Reviewed by on . فلمی دنیا میں عمر محض نمبروں کا گیم ہوتی ہے،فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار اور اداکارائیں برسوں گزرنے کے بعد بھی ویسے ہی نظر آتے ہیں جیسے 10 سال پہلے نظر فلمی دنیا میں عمر محض نمبروں کا گیم ہوتی ہے،فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار اور اداکارائیں برسوں گزرنے کے بعد بھی ویسے ہی نظر آتے ہیں جیسے 10 سال پہلے نظر Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top