جمعہ , 21 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » بالی وڈ کی وہ فلمیں جو فنکاروں کی موت کے بعد مکمل ہوئیں:

بالی وڈ کی وہ فلمیں جو فنکاروں کی موت کے بعد مکمل ہوئیں:

راج کپور،فلم حنا:
’ ایوارڈ وصول کرنے گئے ہوئے تھے جہاں دمہ کے باعث ان کی موت ہو گئی۔بعد میں راج کپور کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم 1991 میں راج کپور کے بیٹے رندھیر کپور کی ڈائریکشن میں مکمل ہونے کے بعد ریلیز ہوئی۔
سنجیو کمار،فلم پروفیسر کی پڑوسن:
سال 1993میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پروفیسر کی پڑوسن’ کے اہم اداکار سنجیو کمار کا انتقال 1985 میں اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ہو گیا تھا۔چونکہ فلم 75 فیصد سنجیو کمار کے ساتھ شوٹ ہو چکی تھی تو ان کی موت کے بعدا سکرپٹ کو تبدیل کرنا پڑا اور اس فلم میں سنجیو کمار کو غائب کر کے ان کی آواز سدیش بھوسلے سے ڈب کرائی گئی۔
ونود مہرا،فلم گرودیو:
پروڈیوسر اور ہدایتکار کے طور پر ونود مہرا کی واحد فلم’گرودیو’1993 میں ان کی موت کے تین سال بعد ریلیز ہوئی۔ ونود اس فلم کو مکمل کیے بغیر ہی چل بسے۔ تاہم بعد میں راج سپی نے اس فلم کی ڈائریکشن کی۔
دیویابھارتی، فلم لاڈلا:
اسی طرح 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم’لاڈلا’ میں سری دیوی سے پہلے دیویا بھارتی فلم میں لیڈنگ رول کر رہی تھیں۔ 1993 میں دیویا بھارتی کے انتقال سے پہلے وہ فلم کا ایک بڑا حصہ شوٹ کر چکی تھیں۔ اسی وجہ سے ان کے مرنے کے بعد سری دیوی کے ساتھ دوبارہ شوٹنگ کی گئی۔دیویا بھارتی کے انتقال سے قبل فلم میں ادا کیے گئے کردار شیتل کی فوٹیج انٹرنیٹ پر اب بھی دستیاب ہے۔
گرودت، فلم بہاریں پھر آئیں بھی گی:
سال1966کی فلم’بہاریں پھر بھی آئیں گی’ میں پہلے گرودت مرکزی کردار ادا کر رہے تھے جو کہ اس فلم کے پروڈیوسر بھی تھے۔ تاہم 1964 میں ان کے انتقال کے بعد دھرمیندر نے اس کردار کو آغاز سے شوٹ کیا۔
امجد خان، فلم آتنگ:
سال1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘آتنگ’ میں امجد خان کی آواز ڈب کرائی گئی تھی۔ ان کا انتقال 1992 میں ہو گیا تھا۔
راجیش کھنہ،فلم ریاست:
ہندی فلم انڈسٹری کے پہلے سپر سٹار راجیش کھنہ کے 2012 میں گزرنے کے دو سال بعد ان کی فلم’ریاست’ریلیز ہوئی۔

بالی وڈ کی وہ فلمیں جو فنکاروں کی موت کے بعد مکمل ہوئیں: Reviewed by on . راج کپور،فلم حنا: ’ ایوارڈ وصول کرنے گئے ہوئے تھے جہاں دمہ کے باعث ان کی موت ہو گئی۔بعد میں راج کپور کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم 1991 میں راج کپور کے بیٹے راج کپور،فلم حنا: ’ ایوارڈ وصول کرنے گئے ہوئے تھے جہاں دمہ کے باعث ان کی موت ہو گئی۔بعد میں راج کپور کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم 1991 میں راج کپور کے بیٹے Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top