ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان نے بھارتی فلم نگری کو چھوڑنے کا عندیہ دیدیا:

بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان نے بھارتی فلم نگری کو چھوڑنے کا عندیہ دیدیا:

بولی وڈ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ریلیز سے قبل ہر کوئی یہ سوچ رہا تھا کہ یہ یقیناً بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوگی، اس کی ایک وجہ اس میں سلمان خان کی موجودگی اور دوسری کبیر خان کی ہدایت کاری تھی۔٢٠١٥ میں کبیر خان اور سلمان خان نے شائقین کو کامیاب فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ دی تھی، جس کی کہانی آج بھی لوگ بےحد پسند کرتے ہیں۔تاہم جب رواں سال عید پر ’ٹیوب لائٹ‘ ریلیز ہوئی تو اس فلم کو دیکھنے مداح پہنچے تو ضرور لیکن سینما گھروں سے مایوس لوٹے، کیوں کہ اس فلم نے انہیں متاثر نہیں کیا۔فلم مشکل سے اپنے بجٹ کا خسارہ ہی پورا کرپائی ہے اور فلم ڈسٹری بیوٹرز کو 75 کروڑ کا نقصان ہوا ہے جس کا سلو میاں نے ازالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سلمان خان بھی فلم کی ناکامی پر کافی دلبرداشتہ ہیں اور اسی ناکامی کے سبب مستقبل کے لائحہ عمل کی منصوبہ بندی بھی کرلی ہے۔
انٹرویو میں فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ جس دن مزید میری ایک یا دو فلمیں نہیں چلیں گی اس دن سمجھوں گا کہ میری اور مداحوں کی سوچ مختلف ہے یا پھر فلم نگری میں میرا وقت پورا ہوگیا ہے جس کے بعد پھر کچھ اور کروں گا۔
انہوں نے کہا ایسا وقت آنے سے پہلے ایک دو فلموں کی کوشش کروں گا لیکن پھر بھی فلمیں فلاپ ہوئیں تو ہمیشہ کے لیے اداکاری چھوڑ دوں گا۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم بین ہی مجھے یہاں تک لے کر آئے ہیں، میرے بعد ان کا کوئی اور اسٹار ہوگا اور یہ ضروری بھی نہیں کہ فلم بین ٨٠ سال تک مجھے ہی جھیلتے رہیں۔دبنگ خان نے کہا کہ جب تک ناظرین مجھے پسند کریں گے میں کام کرتا رہوں گا اور اپنے آپ کو تبدیل بھی کرتا رہوں گا جب کہ نئی نسل مجھے پسند کرتی رہے گی تب تک میں آن اسکرین اور آف اسکرین ہیرو رہوں گا۔

بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان نے بھارتی فلم نگری کو چھوڑنے کا عندیہ دیدیا: Reviewed by on . بولی وڈ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ریلیز سے قبل ہر کوئی یہ سوچ رہا تھا کہ یہ یقیناً بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوگی، اس کی ایک وجہ اس میں سلمان خان کی موجودگی اور دوسری کبیر خان بولی وڈ فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ریلیز سے قبل ہر کوئی یہ سوچ رہا تھا کہ یہ یقیناً بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوگی، اس کی ایک وجہ اس میں سلمان خان کی موجودگی اور دوسری کبیر خان Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top