ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » بالی وڈ کے سلطان پر قسمت مہربان:

بالی وڈ کے سلطان پر قسمت مہربان:

بالی وڈ میں آج کل ایک فلم ہی کی دھوم مچی ہے اور وہ ہے سلطان جو حال ہی میں نمائش کے لئیے پیش کی گئی ہے۔ بالی وڈ کے سلطان سلمان خان جس فلم میں کام کریں وہ مقبولیت کے نئے رکارڈ قائم کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ سلمان خان ہر فلم میں منفرد کردار اور اداکاری سے عوام کے دل جتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔آج کل بالی وڈ کے اس سلطان پر قسمت مہران ہے کیونکہ راجستھان کی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو ہرن کے غیر قانونی شکار سے متعلق دو مقدمات میں بری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ ایسی یس میں راجستھان کی ایک ذیلی عدالت نے انھیں پانچ برس قید کی سزا سنائی تھی۔ اور اس فیصلے کو سلمان خان نے ہائی کورٹ می چیلنج کر رکھا تھا۔ اس فیصلے پر سلمان خان کے فینز نے خوشی کا ظہار کرتے ہوئے انکے لئیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سن ١٩٩٨ء کو ہرن کے شکار کے معاملے پر سلمان خان اور دیگر اداکاؤں کے خلاف کیس درج کیا گيا تھا۔ اسوقت سلمان خان اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں راجستھان کے ایک ریگستان میں موجود تھے۔ ان پر الزام تھا کہ انھوں نے بندوق سے اس ہرن کا شکار کیا جو ایک نایاب نسل کا جانور ہے اور قانونی طور پر اسکے شکار پر پابندی عائد ہے۔ راجستھان کی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ایسے کوئی گواہ اور شواہد نہیں ملے کہ مردہ پائے جانے والے ہرن سلمان خان کی لائسنس شدہ بندوق سے مارے گئے ہیں۔ جس کی بناء پر سلمان خان پر الزام ثابت نہیں ہوا ۔ مقدمہ فلم کے دیگر اداکاروں کے خلاف بھی درج کیا گیا تھا لیکن ابھی ان کے کیس کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

بالی وڈ کے سلطان پر قسمت مہربان: Reviewed by on . بالی وڈ میں آج کل ایک فلم ہی کی دھوم مچی ہے اور وہ ہے سلطان جو حال ہی میں نمائش کے لئیے پیش کی گئی ہے۔ بالی وڈ کے سلطان سلمان خان جس فلم میں کام کریں وہ مقبولیت بالی وڈ میں آج کل ایک فلم ہی کی دھوم مچی ہے اور وہ ہے سلطان جو حال ہی میں نمائش کے لئیے پیش کی گئی ہے۔ بالی وڈ کے سلطان سلمان خان جس فلم میں کام کریں وہ مقبولیت Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top