جمعہ , 20 اکتوبر 2017

Home » اضافی » برازیل اس وقت بہت بڑے خطرے میں

برازیل اس وقت بہت بڑے خطرے میں

ڈبلیو ایچ او نے زکا نامی وائرس خطرناک حد تک پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے،اس وائرس سے 40 لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں .
عالمی ادارہء صحت کی ڈاریکٹرڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وائرس معمولی خطرے سے آگے نکل گیا ہے،اور اس کے اثرات بہت خطرناک ہیں.صورتحال بہت خراب ہو سکتی ہے کیونکہ رواں سال ال نینیو موسمی تغیرات کے وجہ سے مچھروں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔‘پیر کو ہنگامی ٹیم بلا لی گئی ہے.اور اس ملاقات میں جائزہ لیا جائے گا کہ آیا زکا وائرس کو عالمی سطح پر خطرے کے طور پر دیکھا جائے یا نہیں۔
Zika-Virus
اس سے قبل عالمی سطح پر ہنگامی صورتحال کا اعلان مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس کے پھیلنے کے بعد کیا گیا تھا تب 11 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے ایبولا وائرس کی وجہ سے،
پہلے زکا وائرس یوگینڈا میں سنہ 1947 میں معلوم ہوا تھا لیکن تب اس حد تک نہیں پھیلا تھا۔
یہ وائرس مچھر کی وجہ سے پھیلتا ھے اور جنوبی امریکی خطے کے 20 ممالک میں اب تک پھیل چکا ہے، برازیل اس وقت اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔برازیل میں تقریبا 5 سے 15 لاکھ افراد اس کا شکار ہیں .اس کی علامات کا پتہ نہیں چل سکا اس لیے ٹیسٹ کرنا مشکل ہے.
لیکن جوانفیکشن کیریبیئن، شمالی اور جنوبی امریکہ میں پایا گیا ہےوہاں اس کی علامات میں بخار، آشوب چشم کی بیماری اور سر درد شامل ہیں .
اس وائرس کی وجہ سے ہزاروں بچوں میں سنگین پیدائشی نقائص ہونے کا خطرہ بھی ہے.
یہ بیماری جنوبی امریکہ کے ممالک میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، برازیل میں اس بیماری سے متاثرہ چار ہزار بچے پیدا ہو چکے ہیں اور اس بیماری سے متاثرہ کم سے کم 49 بچے ہلاک ہو چکے ہیں
زِکا نامی یہ وائرس ايڈيز جیپٹی مچھر (ايک مَچھَر جِس سے زرد بُخار ہو جاتا ہے) کے کاٹنے سے جسم میں منتقل ہوتا ہے۔ اس مچھر کی وجہ سے ڈینگی بخار اور چکنگنیا (گرم ملکوں میں مچھر کے ذریعے پھیلنے والی ایک بیماری ) نامی بیماری بھی پھیلتی ہے۔
اس وقت زِکا وائرس سےبچنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ ٹھہرے ہوئے پانی کو ہٹایا جائے۔
بیماریوں کی روک تھام اور اُن کے کنٹرول کےلیے امریکی مراکز نے گذشتہ جمعے حاملہ خاتون کو انتباہ جاری کیا ہے سب سے زیادہ زِکا وائرس سے متاثرہ برازیل اور دیگر لاطینی اور غرب الہند کے ممالک کے سفر سے گریز کریں.
اب تک اس وائرس کا کوئی علاج یا ویکسین دستیاب نہیں ہے۔

برازیل اس وقت بہت بڑے خطرے میں Reviewed by on . ڈبلیو ایچ او نے زکا نامی وائرس خطرناک حد تک پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے،اس وائرس سے 40 لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں . عالمی ادارہء صحت کی ڈاریکٹرڈاکٹر کا کہنا ڈبلیو ایچ او نے زکا نامی وائرس خطرناک حد تک پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے،اس وائرس سے 40 لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں . عالمی ادارہء صحت کی ڈاریکٹرڈاکٹر کا کہنا Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top