پیر , 24 جولائی 2017

Home » تازہ ترین » برج الخلیفہ سےآئی فون 7پلس نیچے پھینکناگلے پڑگیا

برج الخلیفہ سےآئی فون 7پلس نیچے پھینکناگلے پڑگیا

https://www.youtube.com/watch?v=QGGPSV_sUNY

کسی بھی قیمت پرشہرت حاصل کرنے کا خناس دماغ میں سما جائے تو پھر ایسے حضرات سے عجیب وغریب حرکات کی امید ہی رکھی جا سکتی ہے۔ لیکن بعض اوقات یہ حرکتیں مہنگی بھی پڑ سکتی ہیں۔

یہی ہوا دبئی میں جہاں دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ پر سے برانڈ نیو آئی فون سیون پلس نیچے پھینکنے والے شخص کو پولیس نے دھرلیا۔

دبئی کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو روز قبل برج الخلیفہ کی ایک سو اڑتالیسویں منزل سے اپنا نیا آئی فون 7 پلس نیچے پھینک دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق پوچھ گچھ کے بعد متعلقہ شخص سے تحریری ضمانت لی گئی کہ وہ آئندہ ایسی حرکت نہیں کرے گا۔ پولیس نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حرکت سے کسی کی جان بھی جا سکتی تھی۔

موصوف نے اپنے اس انوکھے اقدام کی ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر اپ لوڈ کی تھی۔ مقصد سستی شہرت حاصل کرنا تھا یا کچھ اور، مگر یہ حرکت خاصی مہنگی پڑی۔

دبئی پولیس نے متعلقہ شخص کا پتہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے چلایا جسے اس اقدام کے بعد سے سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

برج الخلیفہ سےآئی فون 7پلس نیچے پھینکناگلے پڑگیا Reviewed by on . کسی بھی قیمت پرشہرت حاصل کرنے کا خناس دماغ میں سما جائے تو پھر ایسے حضرات سے عجیب وغریب حرکات کی امید ہی رکھی جا سکتی ہے۔ لیکن بعض اوقات یہ حرکتیں مہنگی بھی پڑ کسی بھی قیمت پرشہرت حاصل کرنے کا خناس دماغ میں سما جائے تو پھر ایسے حضرات سے عجیب وغریب حرکات کی امید ہی رکھی جا سکتی ہے۔ لیکن بعض اوقات یہ حرکتیں مہنگی بھی پڑ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top