جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » اہم » برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 19 برس بیت گئے:

برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 19 برس بیت گئے:

شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی شہزادی لیڈی ڈیانا ایک ہمدرد دل بھی رکھتیں تھیں۔ یکم جولائی ١٩٦١ء کو انگلینڈ کے ایک عام گھرانے میں آنکھ کھولنے والی ڈیانا ٣٠ اگست ١٩٨١ء کو برطانوی شہزادے چارلس کی دلہن بنیں۔۔ برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے والی شہزادی ڈیانا فیشن اور اپنے عہد کے لوگوں میں مقبول ترین، خوبصورتی میں بے مثال اور پرکشش شخصیت کی حامل تھیں۔ظاہری خوبیوں کے علاوہ ڈیانا کو ان کے فلاحی کاموں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔لیڈی ڈیانا نے کینسر میں مبتلا لوگوں کو زندگی کی امید دلائی، بچے یورپ کے ہوں، افریقا یا ایشیا کے بے گھر افراد ہوں، معذور یا کسی بھی بیماری میں مبتلا ہوں، مصیبت زدہ لوگ ہمیشہ لیڈی ڈیانا کی توجہ کا محور رہے۔ لیڈی ڈیانا 1995 اور 1997 میں عمران خان کی دعوت پر پاکستان بھی آئیں اورشوکت خانم اسپتال کادورہ کیا۔ وہ 31 اگست 1997 کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ٹریفک حادثے میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ اور اپنے مداحوں کو روتا چھوڑ گئیں۔ لیکن آج بھی اسکی پرکشش شخصیت اور انکے فلاہی کاموں کی بدولت وہ لاکھوں دلوں میں ایک روشن کرن کی مانند زند ہیں۔

برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 19 برس بیت گئے: Reviewed by on . شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی شہزادی لیڈی ڈیانا ایک ہمدرد دل بھی رکھتیں تھیں۔ یکم جولائی ١٩٦١ء کو انگلینڈ کے ایک عام گھرانے میں آنکھ کھولنے والی ڈیانا ٣٠ اگست ١ شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی شہزادی لیڈی ڈیانا ایک ہمدرد دل بھی رکھتیں تھیں۔ یکم جولائی ١٩٦١ء کو انگلینڈ کے ایک عام گھرانے میں آنکھ کھولنے والی ڈیانا ٣٠ اگست ١ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top