بدھ , 22 نومبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی فلمی اسکرین پر واپسی:

بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی فلمی اسکرین پر واپسی:

بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی طویل عرصے سے فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں سے بھی کافی دور تھیں، وہ نہ تو کسی تقریب میں نظر آتی اور نہ ہی وہ سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کو بےتاب رہتے ہیں۔تاہم اب وہ اپنی نئی فلم ’ہچکی‘ کے ساتھ فلمی دنیا پر واپسی اختیار کررہی ہیں، لیکن کیا وہ اتنے سالوں بعد فلم میں ایک مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں؟…..تو اس کا جواب اداکارہ کی نئی وائرل تصویر دے رہی ہے، جسے دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ اتنے سالوں بعد بھی وہ اتنی ہی دلکش اور خوبرو نظر آرہی ہیں جتنی اپنے فلمی دور میں دکھائی دیتی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی نے فلم ہچکی کے سلسلے میں کرائے جانے پروموشنل فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا کی تمام ویب سائٹس ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک پر جاری کر دیں جس میں اداکارہ جاذب نظر انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔رانی مکھرجی سال 2015 میں بیٹی ادیرا کی پیدائش کے بعد پہلی بار کسی فلم میں جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں جس کےلئے اداکارہ نے اپنے وزن میں کافی کمی لائی، فلم کی ہدایات سدھارتھ ملہوترا دے رہے ہیں جبکہ پروڈیوسر منیش شرما ہیں، فلم جلد ہی سینما گھروںکی زینت بنے گی۔خیال رہے کہ رانی مکھرجی آخری مرتبہ 2014 میں ریلیز ہوئی فلم ’مردانی‘ میں کام کرتی نظر آئیں تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنی شادی اور بیٹی کی پیدائش کے باعث فلمی دنیا سے دوری اختیار کرلی۔واضح رہے کہ رانی مکھرجی ان دنوں صرف اپنی نئی فلم ہی نہیں بلکہ نئے انداز کے باعث بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔بیٹی ادیرا کی پیدائش کے بعد رانی نے کافی وزن بڑھا لیا تھا، تاہم اب وہ دوبارہ پہلے کی طرح فٹ نظر آتی ہیں۔

بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی فلمی اسکرین پر واپسی: Reviewed by on . بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی طویل عرصے سے فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں سے بھی کافی دور تھیں، وہ نہ تو کسی تقریب میں نظر آتی اور نہ ہی وہ سوشل میڈیا پر موج بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی طویل عرصے سے فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں سے بھی کافی دور تھیں، وہ نہ تو کسی تقریب میں نظر آتی اور نہ ہی وہ سوشل میڈیا پر موج Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top