بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » بولی وڈ انڈسٹری کے سپر اسٹارز کے بچے اُن سے بھی دو قدم آگے :

بولی وڈ انڈسٹری کے سپر اسٹارز کے بچے اُن سے بھی دو قدم آگے :

بولی وڈ انڈسٹری کا دوسرا نام گلیمر ہے جہاں ہر وقت خوبصورتی کا راج رہتا ہے،یہاں موجود اداکار منفرد نظر آنے کی خواہش میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں ،اور بیشتر کامیاب رہتے ہیں۔بولی وڈ کے تقریباً تمام اداکار حسن وخوبصورتی میں ایک سے بڑھ کر ایک ہیں ،شاہ رخ ،عامر ایشوریا کسی سے کم نہیں لیکن ان کےبچے اُن سے بھی دو قدم آگے ہیں ۔
ابرا ہم،آریان خان:
شاہ رخ کے دونوں بیٹوں نے ابھی سے فلم انڈسٹری پر قبضہ کرلیا ہے،جبکہ ابراہم کو بھارتی فلم انڈسٹری کا کیوٹسٹ بچہ قرار دیا جا چکا ہے۔
ویوان کندرا:
شلپا شیٹھی اور رشپ کندرا کا بیٹا ویوان اپنے والدین سے زیادہ خوبصورت نظر آتا ہے۔
جھانوی کپور:
سری دیوی کو ماضی کی خوبصورت ترین اداکارہ کااعزاز حاصل ہے ،لیکن بہت جلد یہ اعزازان کی بیٹی اپنے نام کرنے والی ہیں۔
جنید ،آزاد:
عامر خان کے بیٹے جنید اور آزادنہ صرف اپنے والد کی طرح با صلاحیت ہیں بلکہ ان سے زیادہ خوبصورت ہیں۔
ہیرہان،ہیردان:
ہرتیک روشن بولی وڈ کے خوبصورت اداکاروں میں سےایک ہیں لیکن ان کے دونوں بیٹے بہت جلد ان کایہ ریکارڈ توڑنے والے ہیں۔
ناویا:
بھارت کے سب سے مشہور اداکار امیتابھ بچن کی نواسی ناویا کی خوبصورتی کے مداحوں کی تعداد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ابھی سے لاکھوں میں ہے۔
آرہان:
معروف پروڈیوسر ارباز خان اور اداکارہ ملائکہ اروڑا کے بیٹے آرہان ابھی سے میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔
آرادھیا:
اب بات کرتے ہیں خوبصورت ترین اداکارہ ایشوریا رائے کی خوبصورت بیٹی آرادھیا کی جو ابھی سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں اور بہت جلد شہرت اور خوبصورتی میں اپنی والدہ کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔

بولی وڈ انڈسٹری کے سپر اسٹارز کے بچے اُن سے بھی دو قدم آگے : Reviewed by on . بولی وڈ انڈسٹری کا دوسرا نام گلیمر ہے جہاں ہر وقت خوبصورتی کا راج رہتا ہے،یہاں موجود اداکار منفرد نظر آنے کی خواہش میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے نظر آ بولی وڈ انڈسٹری کا دوسرا نام گلیمر ہے جہاں ہر وقت خوبصورتی کا راج رہتا ہے،یہاں موجود اداکار منفرد نظر آنے کی خواہش میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے نظر آ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top