ہفتہ , 21 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » بولی وڈ میگا اسٹارز کی دلچسپ عادتیں اور دلچسپ حقائق:

بولی وڈ میگا اسٹارز کی دلچسپ عادتیں اور دلچسپ حقائق:

انسان کے اندر کئی ایسی انوکھی عادات ہوتی ہیں جو اپنے آپ میں ایک انوکھا پن رکھتی ہیں اسی طرح بولی وڈ کے میگا اسٹارز بھی چند ایسی انوکھی عادات رکھتے ہیں جن کو جان کر یقینا آپ لطف اندوز ہونگے۔تو آئیے جانتے ہیں کہ ان اداکاروں میں کون سی ایسی عادات ہیں جو انوکھا پن رکھتی ہیں۔
سلمان خان:
٭سلمان خان کو بچپن ہی سے صابن جمع کرنے کا شوق ہے ان کے پاس صابنوں کی ایک یونیک کلیلشن موجود ہے۔سلمان خان نے آج تک سلور اسکرین پر کسی اداکارہ کو بوسہ نہیں دیا۔
شاہ رخ خان:
٭بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو کھانا کھاتے وقت تصویر لینا بالکل پسند نہیں۔شاہ رخ خان کو سرن نیم ‘خان’ ہونے کی وجہ سے دو مرتبہ ایئر پورٹ پر سخت تلاشی کا سامنا کرنا پڑا۔شاہ رخ خان دہلی میں اپنے ماں باپ کی قبر پر سال میں 4 سے 5 بار جاتے ہیں۔
عامر خان:
٭ایک مرتبہ ایک لڑکی نے عامر خان مسترد کیا جس کے بعد انہوں نے اپنا سر منڈوا لیا۔عامر خان سال میں صرف ایک مووی کرتے ہیں۔
رنبیر کپور:
* رنبیر کپور ابھی بھی ہر ہفتے اپنی والدہ سے 1500 روپے جیب خرچی لیتے ہیں۔رنبیر کپور نے گٹار بجانا فلم ‘روک اسٹار’ سے سیکھا۔
ہریتک روشن:
٭ہریتک روشن نے پرسنل کیمرے کے بغیر کبھی بھی سفر نہیں کیا وہ تصویریں جمع کرنے کے شوقین ہیں اور ان کے پاس کئی نایاب تصاویر کا ذخیرہ ہے۔ہریتک روشن کے سیدھے ہاتھ میں دو انگوٹھے ہیں۔
دھرمیندرا:
٭دھرمیندرا نے فلم ‘شعلے’ کی شوٹنگ کے دوران لائٹ بوائز کو رشوت دی تاکہ وہ غلطی کریں اور انہیں ہیما مالنی کے ساتھ رومانٹک سین کرنے کا موقع بار بار مل سکے۔دھرمیندرا نے ہیما مالنی سے شادی کرنے کے لئے اسلام قبول کیا، اسلام قبول کرنے کی وجہ ان کو اپنی پہلی بیوی پرکاش کور کی جانب سے طلاق نہ ملنا تھی۔
امیتابھ بچن:
امیتابھ بچن شروع سے وقت کے بہت پابند ہیں وہ اکثر شوٹ کے لئے گیٹ کیپر اور واچ مین سے پہلے ہی اسٹوڈیو فلمستان پہنچ جایا کرتے تھے۔
ایشوریا رائے:
٭ایشوریا رائے کو گھر میں سب گُلو کہہ کر بلاتے ہیں۔ایشوریا نے سب سے پہلے ایک پینسل کے اشتہار میں کام کیا۔ پریانکا چوپڑا:
پریانکا چوپڑا جب چھوٹی تھیں تو ان کا رنگ صاف کرنے کے لئے انہیں ایک بوسٹن اسکول میں ڈالا گیا۔
ریکھا:
جب ریکھا کہیں عوام کے درمیان جاتی ہیں تو قرمزی یا چاکلیٹی رنگ کی ہی لپسٹک لگاتی ہیں۔

بولی وڈ میگا اسٹارز کی دلچسپ عادتیں اور دلچسپ حقائق: Reviewed by on . انسان کے اندر کئی ایسی انوکھی عادات ہوتی ہیں جو اپنے آپ میں ایک انوکھا پن رکھتی ہیں اسی طرح بولی وڈ کے میگا اسٹارز بھی چند ایسی انوکھی عادات رکھتے ہیں جن کو جان انسان کے اندر کئی ایسی انوکھی عادات ہوتی ہیں جو اپنے آپ میں ایک انوکھا پن رکھتی ہیں اسی طرح بولی وڈ کے میگا اسٹارز بھی چند ایسی انوکھی عادات رکھتے ہیں جن کو جان Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top