بدھ , 22 نومبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » بولی وڈ کی فلم ’دل چاہتا ہے‘ میں عامر نہ ہوتے تو کون ہوتا؟

بولی وڈ کی فلم ’دل چاہتا ہے‘ میں عامر نہ ہوتے تو کون ہوتا؟

2001 میں ریلیز ہوئی بولی وڈ فلم ’دل چاہتا ہے‘ کس کو یاد نہیں ہوگی؟ یہ اس سال کی سب سے کامیاب فلم تھی، جسے کامیاب بنانے میں سب سے بڑا ہاتھ اس فلم کی کاسٹ عامر خان، اکشے کھنہ اور سیف علی خان کا تھا۔اس فلم کی ہدایات فرحان اختر نے دی تھی، جنہیں فلم میں کی گئی بہترین ڈائیریکشن کے لیے خوب پذیرائی ملی۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کامیاب فلم کی بہترین کاسٹ میں موجود عامر خان اور سیف علی خان اپنے کرداروں کے لیے پہلا انتخاب نہیں تھے۔اس بات کا انکشاف فرحان اختر نے خود ایک شو پر کیا۔انڈین ایکپریس کی رپورٹ کے مطابق فرحان اختر اداکارہ نیہا ڈوپیا کے چیٹ شو ’نو فلٹر ود نیہا‘ میں جلوہ گر ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی کامیاب فلم ’دل چاہتا ہے‘ کے حوالے سے کئی اہم انکشافات کیے۔فلم میں عامر خان نے اکاش ملہوترا، سیف علی خان نے سمیر اور اکشے کھنہ نے سدھارتھ نامی نوجوانوں کے کردار ادا کیے۔فلم کی کاسٹنگ کے حوالے سے فرحان اختر نے بتایا کہ ’عامر خان فلم میں اکاش ملہوترا کے کردار کے لیے پہلا انتخاب نہیں تھے، ان کے علاوہ سیف علی خان بھی سمیر کے کردار کے لیے منتخب نہیں کیے گئے تھے‘۔
باقی دو اداکاروں کی کاسٹنگ کے حوالے سے فرحان اختر نے بتایا کہ ’میں چاہتا تھا کہ فلم میں اکشے کھنہ اکاش ملہوترا، ہریتھک روشن سمیر کا اور ابھیشیک بچن سدھارتھ کا کردار ادا کریں، لیکن فلم زیادہ تر ایسی کاسٹ کے ساتھ ہی بنائی جاتی ہیں جن میں آپ کے سوچے ہوئے اداکار موجود نہ ہوں‘۔کیا آپ کو لگتا ہے کہ اگر فلم کی کاسٹنگ ایسی ہوتی جیسا فرحان اختر نے سوچا تھا تو کیا آج ’دل چاہتا ہے‘ کا شمار کامیاب فلموں میں کیا جارہا ہوتا؟

بولی وڈ کی فلم ’دل چاہتا ہے‘ میں عامر نہ ہوتے تو کون ہوتا؟ Reviewed by on . 2001 میں ریلیز ہوئی بولی وڈ فلم ’دل چاہتا ہے‘ کس کو یاد نہیں ہوگی؟ یہ اس سال کی سب سے کامیاب فلم تھی، جسے کامیاب بنانے میں سب سے بڑا ہاتھ اس فلم کی کاسٹ عامر خا 2001 میں ریلیز ہوئی بولی وڈ فلم ’دل چاہتا ہے‘ کس کو یاد نہیں ہوگی؟ یہ اس سال کی سب سے کامیاب فلم تھی، جسے کامیاب بنانے میں سب سے بڑا ہاتھ اس فلم کی کاسٹ عامر خا Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top