بدھ , 22 نومبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » بولی وڈ کے وہ اداکار جنہوں نے شادیوں کی ہیٹرک کر رکھی ہے:

بولی وڈ کے وہ اداکار جنہوں نے شادیوں کی ہیٹرک کر رکھی ہے:

انسان کی زندگی کے اہم ترین مرحلوں میں شادی کا مرحلہ بھی شامل ہے جس کے لئے صحیح وقت اور انسان کا انتخاب ضروری ہوتا ہے چونکہ زندگی کی گاڑی کو چلانے کے لئے شوہر اور بیوی دونوں میں ہم آہنگی انتہائی ضروری ہوتی ہے اسی لئے اس معاملے میں انسان کو بہت محتاط رہنا پڑتا ہے۔ایسا بھی ہوتا ہے کہ دنیاوی لحاظ سے ایک کامیاب ترین انسان بھی اپنی ازدواجی زندگی میں اتنا کامیاب نہیں رہ پاتا اور مختلف جیون ساتھیوں کے انتخاب کے بعد بھی ایک کامیاب زندگی نہیں گزار پاتا۔ اسی بات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے آج ہم آپ کو ان بولی وڈ اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے ایک یا دو نہیں بلکہ تین تین شادیاں کیں۔تو آئیے جانتے ہیں وہ کون سے بولی وڈ اداکار ہیں جنہوں نے شادیوں کی ہیٹرک کر رکھی ہے۔
سنجے دت:
کھل نائک کے نام سے پہچانے جانے والے سنجے دت، ماضی کے اسٹار سنیل دت اور نرگس دت کے بیٹے ہیں ان کی شادی شدہ زندگی بھی تنازعات سے گھری رہی اور وہ بھی شادیوں کی ہیٹرک کر چکے ہیں۔ انہوں نے پہلی شادی 1987 میں رچا شرما سے کی جبکہ دوسری ریا پیلائی سے 1998 میں اور تیسری شادی 2008 میں منیاتا دت سے گوا میں کی۔
سدھارت رائے کپور:
بولی وڈ کے مشہور و معروف پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور نے پہلی شادی آرتی بجاج سے کی جس کی ناکامی کے بعد انہوں نے ٹی وی پروڈیوسر کویتا کا انتخاب کیا تاہم اس کی بھی ناکامی کے بعد ان کا تیسرا انتخاب کروڑوں دلوں کی دھڑکن مشہور بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن قرار پائیں۔
کَرن سنگھ:
بولی وڈ کے مشہور ماڈل اور اداکار کرن سنگھ نے اپنی حقیقی زندگی میں تین شادیاں کر رکھی ہیں۔انہوں نے پہلی شادی 2008 میں شردھا نیگم سے کی جس کی ناکامی کے بعد دوسری شادی بھارتی ڈراموں کی مشہور اداکارہ جینیفر ونگٹ سے کی اور اس کی بھی ناکامی کے بعد تیسری شادی مشہور اداکارہ بپاشا باسو سے کی۔
کبیر بیدی:
کبیر بیدی نے اپنے بولی وڈ کریئر میں متعدد بھارتی فلموں میں وِلن کا کردار ادا کیا ہے اور ایک اداکار کی حیثیت سے انتہائی شاندار اعزازات حاصل کئے۔ لیکن حقیقی زندگی میں اس کے برعکس وہ اپنی ازدواجی زندگی میں بالکل ناکام رہے۔انہوں نے اپنی پہلی شادی 1968 میں پرتیما بیدی سے کی جو ناکام رہی جس کے بعد 1992 میں انہوں نے نِکی بیدی کو اپنا جیون ساتھی بنایا لیکن پہلی شادی کی طرح یہ بھی ناکام ہوگئی اور پھر 2016 میں انہوں نے تیسری شادی پروین دوسنج سے کرکے ہیٹرک مکمل کرلی۔
کمال حسن:
چاچی 420 میں اپنی زندگی کا سب سے بہترین کردار نبھانے والے کمال حسن بھی شادی کی ہیٹرک کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں ان کی پہلی شادی 1978 میں تانی گناپتھی سے قرار پائی اس کے بعد دوسری شادی 1988 میں ساریکا سے اور پھر تیسری شادی 2004 میں گوماتھی سے ہوئی۔

بولی وڈ کے وہ اداکار جنہوں نے شادیوں کی ہیٹرک کر رکھی ہے: Reviewed by on . انسان کی زندگی کے اہم ترین مرحلوں میں شادی کا مرحلہ بھی شامل ہے جس کے لئے صحیح وقت اور انسان کا انتخاب ضروری ہوتا ہے چونکہ زندگی کی گاڑی کو چلانے کے لئے شوہر او انسان کی زندگی کے اہم ترین مرحلوں میں شادی کا مرحلہ بھی شامل ہے جس کے لئے صحیح وقت اور انسان کا انتخاب ضروری ہوتا ہے چونکہ زندگی کی گاڑی کو چلانے کے لئے شوہر او Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top