اتوار , 23 جولائی 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » بولی وڈ کے وہ نامور جن کا پڑھائی میں کبھی بھی دل نہیں لگا:

بولی وڈ کے وہ نامور جن کا پڑھائی میں کبھی بھی دل نہیں لگا:

بولی وڈ کا گلیمر اس انڈسٹری سے وابستہ لوگ اور بھی بہت سی منسلک چیزوں کو دیکھ کر ذہن میں ایک تصور پیدا ہوتا ہے کہ اس انڈسٹری سے وابستہ ہر شخص تعلیمی اعتبار سے کافی کچھ حاصل کرچکا ہوگا لیکن نہیں جناب اگر آپ ایسا سوچتے ہیں تو غلط سوچتے ہیں۔بولی وڈ کے کئی نامور اداکار ایسے بھی ہیں جن کے پاس گریجویشن تک کی ڈگری بھی موجود نہیں ہے۔
سلمان خان:
سلمان خان نے ایس سی انڈیا اسکول گوالیار اور سینٹس اسٹینِس لوس ہائی اسکول باندار ممبئی سے تعلیم حاصل کی لیکن اس کے بعد وہ اپنا کالج تک مکمل نہ کرسکے۔
کرینا کپور خان:
کرینا کپور خان نے بولی وڈ انڈسٹری میں محض 20 سال کی عمر میں ڈیبیو کیا اُس وقت کرینا مٹھی بائی کالج سے کامرس کی تعلیم حاصل کررہی تھیں لیکن ڈیبیو کے بعد سے انہیں مصروفیات نے ایسا گھیرا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکیں۔
عامر خان:
بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی سخت محنت اور کام کے لئے بے پناہ واقفیت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں لیکن ان کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ کبھی بھی پڑھنے لکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے جس کی وجہ سے گریجویشن کی ڈگری بھی حاصل نہ کرسکے۔
دپیکا پڈوکون:
دپیکا نے نہ صرف بولی وڈ بلکہ ہولی وڈ میں بھی اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رکھے ہیں اور اس وقت بولی وڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراوں کی فہرست میں شامل ہیں لیکن وہ پڑھائی میں ہمیشہ ایک کمزور اسٹوڈنٹ ہی رہی ہیں جس کی وجہ سے یہ بھی گریجویشن تک نہ کرسکیں۔
رنبیر کپور:
رنبیر کپور نے اس بات کا اعتراف خود کیا ہے کہ وہ پڑھنے لکھنے کے لئے پیدا ہی نہیں ہوئے انہوں نے اپنی پڑھائی بہت چھوٹی عمر میں ہی چھوڑ دی تھی۔
کاجول:
کاجول بد قسمتی سے ایک بنگالی مراٹھی فیملی میں پیدا ہوئیں وہ بہت ہی چھوٹی تھیں جب ان کے ماں باپ میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ ان کو محض 16 سال کی عمر میں فلم کی پیشکش موصول ہوئی جس کے بعد وہ کبھی اسکول واپس بھی نہیں گئیں اور پڑھائی چھوڑ کر اداکاری کو اپنا شعبہ بنا لیا۔
کترینہ کیف:
بولی وڈ کی خوبرو اداکارا کترینہ کیف (جن کو باربی ڈول کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) نے بھی چھوٹی عمر میں پڑھائی کو خیر باد کہہ دیا تھا جس کی اصل وجہ کافی چھوٹی عمر میں ماڈلنگ شروع کردینا تھی۔
سونم کپور:
سونم کپور کا ماننا ہے ان کو زندگی میں سب سے زیادہ جس چیز کا دکھ ہوا وہ پڑھائی کو جاری نہ رکھ پانا ہے وہ لٹریچر میں گریجویشن مکمل نہ کرسکیں جس کی بڑی وجہ جب وہ بارہویں اسٹینڈرڈ میں تھیں تو اداکاری کا آغاز کردینا تھا۔
ایشوریا رائے بچن:
سابقہ مس یونیورس ایشوریا رائے بچن نے بھی اپنی تعلیم کالج کے زمانے میں چھوڑ دی تھی وہ ہمیشہ سے ایک ایورج اسٹوڈنٹ تھیں انہوں نے جے ہند کالج میں داخلہ تو لیا تھا مگر ایک سال کے اندر چھوڑ دیا جس کے بعد جلد ہی انہیں بڑی فلموں اور ماڈلنگ کی پیشکشیں آنا شروع ہوگئیں۔

بولی وڈ کے وہ نامور جن کا پڑھائی میں کبھی بھی دل نہیں لگا: Reviewed by on . بولی وڈ کا گلیمر اس انڈسٹری سے وابستہ لوگ اور بھی بہت سی منسلک چیزوں کو دیکھ کر ذہن میں ایک تصور پیدا ہوتا ہے کہ اس انڈسٹری سے وابستہ ہر شخص تعلیمی اعتبار سے کا بولی وڈ کا گلیمر اس انڈسٹری سے وابستہ لوگ اور بھی بہت سی منسلک چیزوں کو دیکھ کر ذہن میں ایک تصور پیدا ہوتا ہے کہ اس انڈسٹری سے وابستہ ہر شخص تعلیمی اعتبار سے کا Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top