جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » اہم » بچوں میں موبائل فون کے استعمال کی صحیح عمر:

بچوں میں موبائل فون کے استعمال کی صحیح عمر:

آج کل کے جدید اور ترقی یافتہ دور میں بچے بھی موبائل فون اور ٹیبلٹ استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہوں نے بولنا بھی شروع نہیں کیا ہوتا لیکن ماہرینِ نفسیات کا کہنا ہے کہ بچوں میں موبائل فون کے استعمال کی صحیح عمر کا تعین کرنا خود ان کے لیے بہت ضروری ہے۔بچوں کی ًً ماہر نفسیات کا اس بارے میں کہنا ہےکہ بہت چھوٹی عمر میں موبائل اور ٹیبلٹ کا استعمال بچوں کی نشوونما پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور وہ بہت سی ایسی جسمانی اور ذہنی سرگرمیوں میں ٹھیک سے حصہ نہیں لے پاتے جو زندگی کے اس موقعے پر اُن کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔ ان میں تعلیم و تدریس سے لے کر کھیل کود تک متعدد سرگرمیاں شامل ہیں جنہیں بچوں کی صحت اور سیکھنے کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے ضروری خیال کیا جاتا ہے۔ماہر نفسیات کی رائے ًٰمیں بچوں کے لیے موبائل فون اور ٹیبلٹ کا استعمال شروع کرنے کی صحیح عمر 14 سال ہے لیکن اس کا انحصار بچوں کے طرزِ عمل اور مختلف چیزوں میں دلچسپی سے ہے۔ یہ عمر کا وہ حصہ ہوتا ہے جب بچے نوبلوغت میں داخل ہورہے ہوتے ہیں اور فطری طور پر اپنے لیے زیادہ آزادی کا تقاضا کرتے ہیں۔ اس بات کا اظہار وہ اپنے رویے اور عادات میں تبدیلیوں کے ذریعے کرتے ہیں۔اس موقعے پر بچوں میں اچھی عادات پروان چڑھانے کے لیے والدین کو چاہیے کہ وہ ان پر نظر رکھیں اور ان کے لیے اسمارٹ فون/ ٹیبلٹ کی خریداری کو امتحان میں اچھے نمبروں یا اسی طرح کی کسی دوسری چیز سے مشروط کردیں۔ علاوہ ازیں، بچوں کو اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ دلانے کے بعد بھی یہ دھیان رکھنا ضروری ہے کہ کہیں وہ غیر ضروری طور پر اپنا وقت اسے دے تو نہیں رہے۔ اگر ایسا ہے تو والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو محبت اور نرمی سے سمجھائیں کیونکہ اس عمر میں زیادہ سختی بھی بچوں کی شخصیت پر برے اثرات ڈال سکتی ہے۔

بچوں میں موبائل فون کے استعمال کی صحیح عمر: Reviewed by on . آج کل کے جدید اور ترقی یافتہ دور میں بچے بھی موبائل فون اور ٹیبلٹ استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہوں نے بولنا بھی شروع نہیں کیا ہوتا لیکن ماہرینِ نفسیات کا کہنا آج کل کے جدید اور ترقی یافتہ دور میں بچے بھی موبائل فون اور ٹیبلٹ استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہوں نے بولنا بھی شروع نہیں کیا ہوتا لیکن ماہرینِ نفسیات کا کہنا Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top