پیر , 23 اکتوبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » بگ باس سیزن ١٠ میں سلمان خان ایک انوکھے روپ میں:

بگ باس سیزن ١٠ میں سلمان خان ایک انوکھے روپ میں:

شائقین کا انتظارختم ہوا۔ بھارت کی تاریخ کے مقبول ترین رئیلٹی شوبگ باس سیزن 10 کا پہلا پرومو ریلیزکردیا گیا۔ سلو بھائی نے ایک الگ روپ میں جلوہ گر ہو کرسب کی توجہ سمیٹ لی۔ شو میں سیلیبریٹیز کے ساتھ ساتھ عام افرادبھی شریک ہو ں گے۔
گزشتہ کئی سیزنز سے بگ باس کی میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والے سلمان خان پرومو میں ایک الگ ہی روپ میں نظر آئے۔ سیزن ١٠ کے پرومو میں مداح انہیں خلا باز کے روپ میں دیکھیں گے۔
کلرز ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اس کامیاب رئیلٹی شومیں پاکستانی اداکارہ وینا ملک بھی شریک ہو چکی ہیں اور اب خبریں سننے میں آرہی تھیں کہ اس بار پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ بگ باس سیزن ١٠ کا حصہ ہونا تھا۔قندیل بلوچ کوماہ جولائی میں ملتان میں ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا تھا۔
بگ باس سیزن ١٠ کا پرومو کلرز ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرراج نائیک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا جس میں سلمان خان خلا باز کے روپ میں اپنی مخصوص شگفتہ انداز میں نظرآ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس بار عام عوام بگ باس کا حصہ ہو گی۔اس رئیلٹی شو میں شوبزاور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی مقبول و معروف شخصیات حصہ لیتی ہیں جنہیں کئی ماہ تک بیرونی دنیا سے کٹ کر ایک بڑے سے گھر میں رہنا پڑتا ہے، اس دوران ان کی رسائی ٹیلی ویژن، اخبار، موبائل فون ایسی دوسری سہولیات میسر نہیں ہوتیں۔کئی سیزنز سے بگ باس کی میزبانی کرنے والے سلمان خان ہر قسط کا معاوضہ کروڑوں میں وصول کرتے ہیں۔
سیزن 10 عام عوام تو شو کا حصہ ہوں گے ہی لیکن سننے میں آ رہا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات بھی فارمیٹ کے مطابق اس کا حصہ رہیں گئی۔ شو میں آٹھ عام افراد اور آٹھ سیلیبریٹیز کو دیکھا جا سکے گا۔ سیزن ١٠ کا آغاز ماہ اکتوبر کے آغاز میں ہو گا۔بگ باس کے گزشتہ نو سیزنزمیں اب تک راہول رائے، اشوتوش کوشک،ونود دارا سنگھ،شویتا تیواڑی،جوہی پرمار،اروشی ڈھولکیا،گوہر خان،گوتم گلاٹی اور پرنس نرولا فاتح قرار پا چکے ہیں۔

بگ باس سیزن ١٠ میں سلمان خان ایک انوکھے روپ میں: Reviewed by on . شائقین کا انتظارختم ہوا۔ بھارت کی تاریخ کے مقبول ترین رئیلٹی شوبگ باس سیزن 10 کا پہلا پرومو ریلیزکردیا گیا۔ سلو بھائی نے ایک الگ روپ میں جلوہ گر ہو کرسب کی توجہ شائقین کا انتظارختم ہوا۔ بھارت کی تاریخ کے مقبول ترین رئیلٹی شوبگ باس سیزن 10 کا پہلا پرومو ریلیزکردیا گیا۔ سلو بھائی نے ایک الگ روپ میں جلوہ گر ہو کرسب کی توجہ Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top