بدھ , 18 اکتوبر 2017

Home » اہم » بھارتی وزیر اعظم کی کشمیر کی بساط پر بلوچستان پر شاہی چال:

بھارتی وزیر اعظم کی کشمیر کی بساط پر بلوچستان پر شاہی چال:

یوں تو بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف تعصب اور نفرت انگیز بیانات آنا اب کوئی نئی بات نہیں رہی مگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان نے پاک بھارت تعلقات میں مزید دڑاڑ ذال دی ہے۔ کیوں تو نریندر مودی پاکستان کے خلاف انتشار انگیز الفاظ استعمال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے مگر ہندوستان کی یوم آزادی کی تقریر میں بلوچستان، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگت کا ذکر کر کے بھارت کی پاکستان کے بارے میں پالیسی میں ایک نئی جارحانہ حکمت عملی کا پیغام دیا ہے۔ انکا یہ موقف ہے کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کے مظالم کو عالمی برادری کے سامنے بڑا چڑا کر پیش کر رہا ہے اسے اب بلوچستان میں زیادتیوں کا جواب دینا ہو گا۔بھلا کشمیر جیسے دیرینہ مسئلے سے بلوچستان کا کیا موازنہ، یا پھر ہر بار کی طرح بھارت مسئلہ کشمیر سے عالمی برادی کی توجوں کو ہٹا کر دوسری طرف مرکوز کرنا چاہتا ہے۔اب یہ نریندر مودی جناب کی شاہی چال ہے یا دفائی چال لیکن پوری دنیا جانتی ہے کہ وادی کشمیر میں بھارت کتنے مظالم ڈھا رہا ہے۔ گذشتہ ایک مہینے میں کم از کم ٦٠ نوجوان ہلاک ہو چکے ہیں اور پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔ شورش زدہ وادی میں تقریباً چھ ہفتوں سے کرفیو نافذ ہے اور وادی کےعوام سڑکوں پر نکل کر آزادی کا مطالبہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس ضمن میں اگر بلوچستان کی صورتحال کو دیکھا جائے تو بلوچستان کی عوام آزاد اور خودمتار ہے۔ اور بلوچی عوام پاکستانی ہونے پر فخر کرتی ہے لیکن بلوچستان میں دہشت گرد حملوں نے امن و امان کی صورتحال کو متاثر کیا تھا مگر فوجی آپریش کے بعد وہاں حالات معمول پر ہیں۔ اسکے بر عکس مقبوضہ کشمیر میں عوام بھارتی تسلط پر سراپا احتجاج ہے اور آزادی کے لئے پچھلے ٦٨ برس سے بھارتی مظالم سہ رہی ہے۔اب کشمیر اور بلوچستان کا موازنہ کرنے والے یہ بات کر کے اپنی عوام کو بے وقوف بنا سکتے ہیں مگر عالمی برادیوں کو نہیں جو یہ جانتی ہے کہ کون کتنے پانی میں ہے۔ اس بزدلانہ بیان پر پاکتان نے بھی ایسے بھارتی وزیراعظم کی چال قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کشمیر کے مسئلے سے توجہ ہٹانے کے لئیے یہ حربے استعمال کر رہے ہیں۔ اب یہ شاطرانہ چال بھارت کے لیئے کتنی کارآمد ثابت ہوتی ہے اسکا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا مگر مودی کے متانزہ بیان سے بھارت کی ساخت دنیا پھر میں متاثرکر رہی ہے جو وہاں کی عوام کے لیئے باعث تفتیش ہے۔

بھارتی وزیر اعظم کی کشمیر کی بساط پر بلوچستان پر شاہی چال: Reviewed by on . یوں تو بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف تعصب اور نفرت انگیز بیانات آنا اب کوئی نئی بات نہیں رہی مگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان نے پاک بھارت تعلقا یوں تو بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف تعصب اور نفرت انگیز بیانات آنا اب کوئی نئی بات نہیں رہی مگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان نے پاک بھارت تعلقا Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top