بدھ , 22 نومبر 2017

Home » انٹرٹینمنٹ » بھارتی کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ بند ہونے کا باضابطہ اعلان:

بھارتی کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ بند ہونے کا باضابطہ اعلان:

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کا ستارہ آج کل گردش میں ہے، ان کی اپنے ٹیم ممبر سنیل گروور (ڈاکٹر گلاٹی) سے لڑائی اور پھر شو کی گرتی ریٹنگ کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے اور پھر شاہ رخ خان اور اجے دیوگن سمیت متعدد سپر اسٹار ان کے سیٹ پر کپل شرما کا انتظار کرتے رہ گے مگر خرابی صحت کی وجہ سے انتظامیہ کو پروگرام کی ریکارڈنگ بھی منسوخ کرنا پڑی جس کی وجہ سے نہ صرف شو کی انتظامیہ بلکہ ٹی وی چینل کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔بھارت کے انٹرٹینمینٹ ٹی وی چینل ’سونی‘ پر چلنے والے کامیڈی شو ’کپل شرما شو‘ کے میزبان نے پروگرام بند کرنے سے متعلق خاموشی توڑ دی۔خیال رہے کہ سونی ٹی وی نے 31 اگست کو ’کپل شرما شو‘ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پروگرام کو میزبان کی خراب صحت کی وجہ سے بند کیا جا رہا ہے۔ٹی وی چینل نے اپنے بیان میں میزبان کی بیماری سے متعلق کچھ نہیں بتایا تھا، تاہم ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔کپل شرما کا شو ایسے وقت میں بند کیا گیا، جب ان سے متعلق کئی خبریں گردش کر رہی تھیں، علاوہ ازیں میزبان کی جانب سے متعدد بار ریئلٹی شو کی شوٹنگ آخری چند منٹوں میں منسوخ کیے جانے کی وجہ سے بڑے بڑے اداکار ٹی وی چینل اور شو کی ٹیم سے خفا ہوگئے تھے، جس وجہ سے شو کو جاری رکھنا ممکن نہیں رہا تھا۔رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے اجے دیوگن اور شاہ رخ خان جیسے اداکاروں کی جانب سے پروگرام میں شرکت کیے جانے کے موقع پر اچانک آخری اوقات میں شو کی ریکارڈنگ منسوخ کی تھیں ، جس پر دونوں اداکار خفا ہوگئے تھے۔اس دوران کپل شرما کی ناساز صحت سے متعلق خبریں آتی رہیں، لیکن ان کی تصدیق نہ ہوسکی، جب کہ چینل نے بھی ان کی صحت سے متعلق کچھ وضاحت کیے بغیر بتایا کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں۔چینل کی جانب سے شو کو بند کیے جانے کے اعلان کے ایک دن بعد کپل شرما نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ اپنی صحت سے متعلق کوئی رسک نہیں لینا چاہتے، وہ ان دنوں ٹھیک نہیں‘۔شوبز ویب سائٹ پنک والا سے خصوصی بات چیت کے دوران کپل شرما نے سونی ٹی وی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی طبیعت خراب ہے، اوپر سے آنے والے چند ہفتوں میں ان کی فلم ریلیز ہونے والی ہے، جس وجہ سے وہ پریشان بھی تھے۔کپل شرما نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنی ٹیم کے ساتھ شو میں واپس آئیں گے، اور پہلے سے زیادہ پرجوش انداز میں پروگرام کریں گے.خیال رہے کہ کپل شرما شو کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوز میں ہوتا ہے، جب کہ یہ ریئلٹی شو اس سے قبل بھی متعدد بار کچھ وقت کے لیے بند ہوچکا ہے، تاہم یہ شو زیادہ مدت کے لیے بند نہیں ہوتا۔

بھارتی کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ بند ہونے کا باضابطہ اعلان: Reviewed by on . بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کا ستارہ آج کل گردش میں ہے، ان کی اپنے ٹیم ممبر سنیل گروور (ڈاکٹر گلاٹی) سے لڑائی اور پھر شو کی گرتی ریٹنگ کی وجہ سے وہ شدید ذہن بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کا ستارہ آج کل گردش میں ہے، ان کی اپنے ٹیم ممبر سنیل گروور (ڈاکٹر گلاٹی) سے لڑائی اور پھر شو کی گرتی ریٹنگ کی وجہ سے وہ شدید ذہن Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top