جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » اہم » بھارت میں انتہا پسندی کا ایک اور واقعہ منظرعام پر:

بھارت میں انتہا پسندی کا ایک اور واقعہ منظرعام پر:

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا بولبالہ ملک بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر پہچ گئی ہے۔ بھارت میں انتہا پسندی کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آ گیا۔ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں گائے کا گوشت ساتھ رکھنےکے الزام پر ہندو انتہا پسندوں نے 2خواتین کو محض شک کی بنیاد پر بیہمانا تشدد کا نشانہ بنایا۔
اور جب انہا پسند خواتین پر تشدد کر رہے تھے تو پولیس جو اس واقع کی عینی شاہد تھی خاموشی تماشائی بنی یہ مناظر دیکھتی رہی اور عوام بھی خواتین کو بچانے کے بجائے ویڈیو بنانے میں مصروف رہے۔ خواتین کے ساتھ مار پیٹ کے واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھارت میں موجود مسلمانوں میں تفتیش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس واقعہ کے بعد بھارت کی پارلیمان میں بھی شدید گرما گرمی کا ماحول ہے۔ اس واقعہ کی تحقیقات کے بعد حکام کا کہنا ہے کہ جن دو مسلم خواتین کس ساتھ بعض ہندو مردوں نے مار پیٹ کی تھی ان کے پاس اصل میں بھینس کا گوشت تھا گائے کا نہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ محض شبے کی بنیاد پر مسلم خواتین پر تشدد کرنے والوں کو کیا قانون کے کٹھہرے میں لایا جائے گا کیا ہر دفعہ کی طرح وہ لوگ باآسانی قانون کے سکنجے سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ علاوہ ازاں سوشل میڈیا پر بھی اس واقعہ کے بعد بھارت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آخر یہ کون لوگ ہیں جو جگہ جگہ گائے کے تحفظ کے نام پر بعض حاض برادریوں کے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور حکومت اس معاملے پر چپ کیوں نظر آتی ہے۔کیا یہ تمام واقعہ کے پیچھے حکومت کا اثرورسوخ ہے؟ ۔اب اس تمام سوالات کے جواب صرف بھارت کے اقتدار میں موجود انہا پسند مودی کی حکومت ہی دے سکتی ہے۔

بھارت میں انتہا پسندی کا ایک اور واقعہ منظرعام پر: Reviewed by on . دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا بولبالہ ملک بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر پہچ گئی ہے۔ بھارت میں انتہا پسندی کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آ گیا۔ بھارت کی ریاست دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا بولبالہ ملک بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر پہچ گئی ہے۔ بھارت میں انتہا پسندی کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آ گیا۔ بھارت کی ریاست Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top