جمعہ , 21 جولائی 2017

Home » اضافی » بھارت – پاکستان کرکٹ میچ

بھارت – پاکستان کرکٹ میچ

                          Pakistan-Vs-India-World-Cup-2015-Live-Match-Streaming-HD-WOWMAZA  کرکٹ میچ کی بات کی جائے تو کرکٹ سب کا جنون ھے ۔ ورلڈ کپ ھو یا ون- ڈے سب ھی لوگ ٹی – وی کے سامنے جم جاتے ہیں ۔ ورلڈ کپ کے دوران تو کرکٹ کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگتا ھے ۔اور جب بات ھو پاکستان اور انڈیا کے مابین میچ کی تو یہ میچ دونوں ممالک میں جنون اختیار کر جاتا ہے۔ بھارت والے یہی دعوہ کرتے ہیں کہ جیتنے والی ٹیم انڈین ٹیم ہی ہو گی اور پاکستانی اپنے شیروں کا ساتھ دیتے ہیں ۔ میچ کے دوران دونوں ہی ممالک میں دعاؤں کا اہتمام کیا جاتا ھے ۔ دوست یار مل کے محفل اور اجتماع کر کے کھیل سے محظوظ ھوتے ہیں ۔ نوجوان طبقہ تو کرکٹ یونیفارم میں ملبوس ھو کے چہرے پر پاکستانی جھنڈا بنا کراس کھیل کا لطف اٹھاتے ہیں۔
cricket-wc2011-ind-pak-match-48 اگر بات کی جائے اس کھیل کی تاریخ کی توبھارت اور پاکستان کے درمیان سب سے پہلا میچ دہلی میں 16-19 اکتوبر- 1952 میں کھیلا گیا۔ یہ چار روزہ میچ تھا اور انڈیا کے پاس ایک اننگز اور 70 رنز سے پاکستان کو ہرانے کے لیے صرف تین دن تھے۔ انڈیا نے پانچ میچون کی وہ سیریز 1-2 سے جیت لی ۔پاکستان نے انڈیا کے خلاف اپنی پہلی سیریز 26 سال کے بعد 79-1978 میں جیتی۔  ورلڈ کپ میں ہمیشہ قسمت بھارت کے ہاتھ میں رہی ھے مگرٹیسٹ میں پاکستان 9-12 سے  اور ODI میں 50-72 سے جیت میں ہے ۔
سب سے دلچسپ کھیل کراچی میں 30 ستمبر 1997 کھیلا گیا جس میں انڈیا نے 4 وکٹ سے پاکستان کو ہرایا۔ اس کے بعد 1986 میں  شارجہ میں کھیلے جانیوالے ورلڈ کپ  میں جاوید میاں داد نے آخری گیند پر چھکا مار کرکپ پاکستان کے نام کر دیا۔پاکستان اور انڈیا کی اگلی جنگ 2015 کے ورلڈکپ میں ھے ۔ اور ورلڈ کپ میں ان کے درمیان پہلا میچ 2015-15-2 کو کھیلا گیا اور جیت بھارت کے نام ھو گئی۔pakistan-cricketers-celebrate-the-dismissal-of-indian-cricketer-ajinkya-rahane-r-during-the-sixth-match-of-the-asia-cup-one-day-cricket-tournament-between-india-and-pakistan

بھارت – پاکستان کرکٹ میچ Reviewed by on .                             کرکٹ میچ کی بات کی جائے تو کرکٹ سب کا جنون ھے ۔ ورلڈ کپ ھو یا ون- ڈے سب ھی لوگ ٹی - وی کے سامنے جم جاتے ہیں ۔ ورلڈ کپ کے دوران تو کر                             کرکٹ میچ کی بات کی جائے تو کرکٹ سب کا جنون ھے ۔ ورلڈ کپ ھو یا ون- ڈے سب ھی لوگ ٹی - وی کے سامنے جم جاتے ہیں ۔ ورلڈ کپ کے دوران تو کر Rating:
scroll to top