بدھ , 22 نومبر 2017

Home » تازہ ترین » بھارت کا خلاء میں سیٹلائٹ بھیجنے کا ایک اور تجربہ ناکام:

بھارت کا خلاء میں سیٹلائٹ بھیجنے کا ایک اور تجربہ ناکام:

بھارت کا خلاء میں سیٹلائٹ بھیجنے کا ایک اور تجربہ ناکام ہوگیا، بھارت میں پہلی بار کسی نجی کمپنی کی جانب سے تیار کیے جانے والے نیوی گیشن سیٹلائٹ آئی آر این ایس ایس 1 ایچ کو خلاء میں بھیجا جا رہا تھا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی جانب سے نیوی گیشن سیٹلائٹ کو خلاء میں بھیجنے کا تجربہ ناکامی سے دوچار ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں پہلی بار کسی نجی کمپنی کی جانب سے تیار کیے جانے والے نیوی گیشن سیٹلائٹ آئی آر این ایس ایس 1 ایچ کو خلاء میں بھیجا جا رہا تھا۔ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ کو راکٹ کی شدید گرمی سے بچانے والی ہیٹ شیلڈ سیٹلائٹ سے علیحدہ نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے وہ مطلوبہ مدار تک نہ پہنچ سکا اور یہ تجربہ ناکام ہو گیا۔انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے چیف اے ایس کرن کمار کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے 8 واں نیوی گیشن سیٹلائٹ خلاء میں بھیجا جا رہا تھا لیکن تجربہ کامیاب نہیں ہوا اور اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مسئلہ سیٹلائٹ میں نہیں بلکہ اسے خلاء تک لے جانے والے راکٹ میں تھا۔ شام 7 بجے شری ہری کوٹہ میں قائم ستیش دھون اسپیس سینٹر سے سیٹلائٹ کو لانچ کیا گیا۔ لانچ کے بعد ابتدائی تین مرحلے کامیابی سے مکمل ہوئے، تاہم چوتھے مرحلے میں پہنچ کر سیٹلائٹ تجربہ ناکام ہوا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مسئلہ سیٹلائٹ میں نہیں بلکہ اسے خلاء تک لے جانے والے راکٹ میں تھا۔ شام 7 بجے شری ہری کوٹہ میں قائم ستیش دھون اسپیس سینٹر سے سیٹلائٹ کو لانچ کیا گیا۔ لانچ کے بعد ابتدائی تین مرحلے کامیابی سے مکمل ہوئے، تاہم چوتھے مرحلے میں پہنچ کر سیٹلائٹ تجربہ ناکام ہوا۔
اس سے قبل بھارت کی جانب سے 7 نیوی گیشن سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے جا چکے ہیں، تاہم 8 واں سیٹلائٹ سب سے پہلے بھیجے گئے سیٹلائٹ میں پیدا ہونے والی خرابی کے باعث بھیجا گیا تھا، جس نے وہاں پہنچ کر اس کی جگہ لے کام کرنا تھا۔ بھارت کی خواہش ہے کہ وہ نیوی گیشن کے لیے غیر ملکی سیٹلائٹس پر انحصار ختم کرے اور اپنا علیحدہ خلائی سسٹم قائم کرے۔ اگر وہ اس میں کامیاب ہو گیا تو وہ بھی امریکا، روس، چین اور یورپ کی صف میں شامل ہو جائے گا جن کے اپنے نیوی گیشن سسٹم موجود ہیں۔

بھارت کا خلاء میں سیٹلائٹ بھیجنے کا ایک اور تجربہ ناکام: Reviewed by on . بھارت کا خلاء میں سیٹلائٹ بھیجنے کا ایک اور تجربہ ناکام ہوگیا، بھارت میں پہلی بار کسی نجی کمپنی کی جانب سے تیار کیے جانے والے نیوی گیشن سیٹلائٹ آئی آر این ایس بھارت کا خلاء میں سیٹلائٹ بھیجنے کا ایک اور تجربہ ناکام ہوگیا، بھارت میں پہلی بار کسی نجی کمپنی کی جانب سے تیار کیے جانے والے نیوی گیشن سیٹلائٹ آئی آر این ایس Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top