جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » اہم » بیجنگ کیپٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ

بیجنگ کیپٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ

بیجنگ کیپٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ چین کا سب سے بڑا ایئر پورٹ ہے۔ یہ ائیر پورٹ بیجنگ کے ضلع چویانگ کے علاقے میں واقع ہے۔ ایئر پورٹ کی ذمہ داری بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ائیر پورٹ کمپنی نے سمبھالی ہوئی ہے۔ بیجنگ کیپیٹل نے کزشتہ دہائی سے دنیا کے مصروف ترین ہوئی اڈوں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ دنیا بھر میں مسافروں کی نقل و حمل کے لحاظ سے یہ ہو ائی اڈہ 2010 سے 2013 تک، دنیا کا دوسرا سب سے بڑا اور مصروف ترین رہا ہے۔

بیجنگ کیپیٹل ایئر پورٹ میں رجسٹر ہوائی جہازوں کی تعداد 557،167 ہے، جو اترتے اور اڑان بھرتے ہیں۔ جہازوں کی اتنی بڑی رجسٹرڈ تعداد رکھنےاور  سامان کی  نقل و حرکت cargo traffic کی بدولت بیجنگ ائیر پورٹ کو دنیا بھر میں چھٹا درجہ دیا گیا ہے۔

بیجنگ کیپیٹل ایئر پورٹ چین کی ہوائی سروس کا سب سے اہم مرکز ہے۔ اس ہوئی اڈے سے اندرون چین 120 سے زیادہ مقامات پر پروازیں جاتی ہیں۔2008 میں اولمپک گیمزکے دوران، بین الاقوامی آنے والی پروازوں کا حجم مسلسل بڑھ رہا تھا جس کی بنیاد پرنیا ٹرمینل تھری 2008 میں وسیع اضافے کے ساتھ شامل کیا گیا۔ بیجنگ کیپیٹل ایئر پورٹ کا کل رقبہ 1،480 ہیکٹر یعنی 3،700 ایکٹر وسیع رقبہ پر محیط ہے۔

بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا رات کے وقت خوبصورت نظارہ

بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا رات کے وقت خوبصورت نظارہ

[spacer height="20px"]

بیجنگ ایئر پورٹ کے تین ٹرمینلز ہیں۔ تیسرے ٹرمینل کی شروعات 2004 میں ہوئیں تھیں اور 2008 میں یہ ٹرمینل مکمل فنکشل کر دیا گیا۔ بیجنگ ایئر پورٹ پر دنیا بھر کی ایئر لائنز آتی ہیں جن میں اہم ترین نام برٹش ایئر ویز، قانٹاس، قطر ایئر ویز، شانڈونگ ائر لائنز، ائر چائنا، سنگا پور ایئر لائنز ، ترکش ائرلائنز ، تھائی انٹرنیشنل ائر ویز جیسے نام شامل ہیں۔

بیجنگ ایئر پورٹ پر ریل، بس، ٹیکسی، کار اور ہوٹل کی وسیع خدمات اپنے مسافروں کو دی جاتی ہیں۔

بیجنگ کیپیٹل ایئر پورٹ کا ایاٹاکوڈ پی ای کے ہے۔  IATA Airport code, PEK

بیجنگ کیپٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ Reviewed by on . بیجنگ کیپٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ چین کا سب سے بڑا ایئر پورٹ ہے۔ یہ ائیر پورٹ بیجنگ کے ضلع چویانگ کے علاقے میں واقع ہے۔ ایئر پورٹ کی ذمہ داری بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشن بیجنگ کیپٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ چین کا سب سے بڑا ایئر پورٹ ہے۔ یہ ائیر پورٹ بیجنگ کے ضلع چویانگ کے علاقے میں واقع ہے۔ ایئر پورٹ کی ذمہ داری بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشن Rating:
scroll to top