جمعہ , 21 جولائی 2017

Home » جامعات » ترکی کی سبانجی یونیورسٹی

ترکی کی سبانجی یونیورسٹی

ہمارے ملک کے اکثر نوجوان جو حیثیت رکھتے ہیں وہ باہر کے ممالک کے تعلیمی اداروں کی طرف رجوع کرتے هیں۔ ان میں سے زیادہ تر کا رحجان امریکہ، برطانیہ آسٹریلیا کی یونیورسٹیز کی طرف ہوتا ہے۔ یا پھر کچھ لوگوں کا چین اور بھارت کی طرف ہوتا ہے بہت کم لوگ ہیں جن کا دھیان ترکی کی طرف جاتا ہے حالانکہ اب ترکی ہمارے لیے ویسا ہے بن گیا ہے جیسے بهارت ( اس کے ڈراموں کی وجہ سے)
تو اگر آپ کا انتخاب ترکی ہے تو آج ترکی کی بہترین یونیورسٹی کا تعارف کروایا جائے۔ سبانجی یونیورسٹی کا شمار ملک کی سب سے بڑی، سب سے بڑی، سب سے بہترین اور سب سے مہنگی یونیورسٹیز میں ہوتا ہے۔ مہنگی سے گھبرائیے نہیں اگر آپ باصلاحیت طلباء ہے تو آپ اس کے اسکولرشپ پروگرام سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ مگر وه طلباء سوچ لیں جو پردہ کرتی ہیں یا اسکارف لیتی ہیں سبانجی ایک لادین ملک ترکی کی یونیورسٹی ھے لہٰذا وهاں پردہ یا حجاب ممنوع ہیں اور وهاں کے ہاسٹل تک مخلوط ہے۔
سبانجی یونیوڑسٹی ۱۹۹۴ میں قائم ہوئی. مگر یہ ۱۹۹۹ تک میٹرک تک ایک اسکول تهی پھر اسے اعلیٰ تعلیم کے لیے یونیورسٹی کی شکل دی گئی۔ یہ ایک نجی یونیورسٹی ہے جس کے صدر نہات برکر ہے ۔ یہ ترکی کے شہر استنبول میں پائی جاتی ہیں۔ آپ انجینیرنگ یا سائنس اور آرٹس کے کسی بھی مضمون میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ یونیورسٹی آپ کے لیے ہیں.
اس یونیورسٹی میں ریسرچ ورک بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ جدید ترین ہاسٹلز، لائبریریز ، لبارٹریز کی سہولیات دستیاپ ہے۔ سو اگر آپ ایک یونیورسٹی کی تلاش میں ہے تو سبانجی یونیورسٹی بہترین انتخاب ہے۔

ترکی کی سبانجی یونیورسٹی Reviewed by on . ہمارے ملک کے اکثر نوجوان جو حیثیت رکھتے ہیں وہ باہر کے ممالک کے تعلیمی اداروں کی طرف رجوع کرتے هیں۔ ان میں سے زیادہ تر کا رحجان امریکہ، برطانیہ آسٹریلیا کی یونی ہمارے ملک کے اکثر نوجوان جو حیثیت رکھتے ہیں وہ باہر کے ممالک کے تعلیمی اداروں کی طرف رجوع کرتے هیں۔ ان میں سے زیادہ تر کا رحجان امریکہ، برطانیہ آسٹریلیا کی یونی Rating:
scroll to top