جمعرات , 27 جولائی 2017

Home » تازہ ترین » تفہیم البشر مصنف ڈاکٹر محمد الطاف طاہر

تفہیم البشر مصنف ڈاکٹر محمد الطاف طاہر

ڈاکٹر محمد الطاف طاہر صاحب کی کتاب تفہیم البشر کا تعارف پیش خدمت ہے. ڈاکٹر محمد الطاف طاہر صاحب کی کتاب تفہیم البشر پر اہل دل اور اہل قلم حضرات، جید علمائ کرام، پروفیسر اور اہل دانش حضرات کی رائے اور تبصرہ کے بعد ناچیز کا کچھ لکھنا سورج کو چراغ دکھانے والی بات ہے.

کتاب کا موضوع انسان ہے، اور خاص کر وہ انسان کہ جس کو بشر کہا گیا ہے. ڈاکٹر صاحب کی کتاب پڑھتے ہوئے انسان کو اپنی کھوئی ہوئی عظمتوں کا احساس ہوتا ہے.

مجھے زاتی طور پراپی کوتاہ علمی کا اندازہ ہے، اور اہل علم کے پاس دوگھڑی بیٹھنا اپنے لئے سعادت سمجھتا ہوں. یہ بڑی سعادت کی بات ہے کہ اس کتاب اور کتاب کے مصنف کے ساتھ ایک مودبانہ رشتہ استوار ہوا. میں ان لمحات کو اپنے لئے خوش قسمتی تصور کرتا ہوں جب میں ڈاکٹر صاحب کے پاس اس کتاب کی کمپوزنگ کے لئے بلایا گیا. ڈاکٹر صاحب سے تعارف اور کتاب کے موضوعات دونوں‌ہی دل کو بھائے اور یہ سلسلہ جاری ہوا.

Book-2-Front-Page

تفہیم البشر، دو جلدوں‌پر مشتمل ہے. کتاب میں گیارہ ابواب شامل کئے گئے ہیں. نہایت عمدہ اور رنگین کاغذ پر پہلا پرنٹ نکالا گیا ہے. روحانیت، تصوف،فلسفہ، سائنس، علم الااعداد، اسلامی تاریخ، ایسے بیش بہاموتی اس کتاب میں‌شامل کئے گئے ہیں.

کتاب ہلکے پھلکے انداز میں انسان کو عمل پر ابھارتی ہے، اسلامی تاریخ کے سنہری دور کے واقعات ، علم الاعداد اورنماز کےسائنسی و روحانی فوائد پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں.

کتاب حاصل کرنے کے لئے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جائے.
0313-2227515

 

تفہیم البشر مصنف ڈاکٹر محمد الطاف طاہر Reviewed by on . ڈاکٹر محمد الطاف طاہر صاحب کی کتاب تفہیم البشر کا تعارف پیش خدمت ہے. ڈاکٹر محمد الطاف طاہر صاحب کی کتاب تفہیم البشر پر اہل دل اور اہل قلم حضرات، جید علمائ کرام، ڈاکٹر محمد الطاف طاہر صاحب کی کتاب تفہیم البشر کا تعارف پیش خدمت ہے. ڈاکٹر محمد الطاف طاہر صاحب کی کتاب تفہیم البشر پر اہل دل اور اہل قلم حضرات، جید علمائ کرام، Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top